09:36 am
پاکستان :موذی کورونا وائرس مزید58افراد کی جان نگل گیا

پاکستان :موذی کورونا وائرس مزید58افراد کی جان نگل گیا

09:36 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) عالمی وبا کورونا وائرس کےحملے نہ تھم سکے،موذی وائرس پاکستان میں مزید 58 افراد کی جان لے گیا جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 55 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 800 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا 4 لاکھ 76 ہزار 471 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 485 ہے۔



ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 177، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 316، بلوچستان میں 18 ہزار 622، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 460 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 813، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 791، اسلام آباد میں 457، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 243 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 60 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 49 ہزار 311 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 86 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 8 ہزار 620 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 593 اور ایک کروڑ 58 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 328 اور 85 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 35 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 66 ہزار 37 ہے۔برطانیہ میں 34 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 89 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 29 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 70 ہزار 686 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ترکی میں 23 لاکھ 92 ہزار 963 افراد متاثر اور 24 ہزار 161 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 23 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 82 ہزار 554 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں