10:31 am
اپوزیشن احتجاج : شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے،شبلی فراز

اپوزیشن احتجاج : شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے،شبلی فراز

10:31 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی۔اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ قوم نہیں بھولی جب (ن) لیگی حکومت نےتحریک انصاف کے کارکنوں کوپرامن احتجاج کرنے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔


اپوزیشن کا احتجاج بے وقت کی راگنی، وزیراعلیٰ پنجاب
 
انہوں نے کہاکہ براڈشیٹ معاملہ،وزیراعظم نےتین رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے،شبلی فراز کمیٹی کے کنوینئرہوں گےشیریں مزاری،فوادچوہدری کمیٹی میں شامل، کمیٹی کابینہ کو 48 گھنٹوں میں براڈشیٹ معاملے پر سفارشات پیش کرےگی،اس معاملے میں فائدہ دینے والے اورفائدہ اٹھانے والے تمام لوگوں کیخلاف کاروائی ہو گی۔شبلی فراز نے کہاکہ آج پھر شکست خوردہ عناصر کا اکٹھ ہے جو اپنی سیاست اور دولت بچانے کی حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے ۔ یہ اتحاد ذاتی مفادات کی نا اتفاقیوں کے گرد گھوم رہا ہے ۔ ناکامی ، رسوائی اور ہزیمت ان کا مقدر ہے ۔

تازہ ترین خبریں