10:59 am
بلاول بھٹو کی پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے معذرت

بلاول بھٹو کی پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے معذرت

10:59 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)حکومت مخالف جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر مظاہرہ اور احتجاج کریگی جبکہ بلاول بھٹو نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمرکوٹ میں جیت کا جشن منانے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ کی بڑی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ کی قیادت مریم نواز شریف اور جے یو آئی ف کی قیادت مولانا فضل الرحمان کریں گے،



لندن فلیٹس: نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اورقوم سے جھوٹ بولا، اسد عمر
جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج ہونے والے احتجاج اور مظاہرے میں شریک نہیں ہونگے۔ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے باعث مرکزی داخلی راستہ بھی سیل کردیا گیا ہے۔ پاکستان رینجرز کی 2 پلاٹون نے الیکشن کمیشن کے دفتر کو حصار میں لے لیا ہے۔پی ڈی ایم احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے دفتر کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ مظاہرین کو الیکشن کمیشن کی عمارت اور پارکنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی کیلئے 1800 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے حوالے سے پلان جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی کیلئے اضافی سیکیورٹی کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیلئے آنے والوں کیلئے روٹ پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ مظاہرین کنونشن سینٹر کی پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کریں گے۔ احتجاج کے تمام شرکاء کنونشن سینٹر سے پیدل الیکشن کمیشن تک جائیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں پہلی بار کسی کو احتجاج کی اجازت دی جار ہی ہے۔ پی ڈی ایم کے احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے فضل الرحمان سے درخواست کی کہ مولانا صاحب احتجاج ضرور کریں مگر مدرسے کے بچوں کو نہ لانا۔ امید ہے پی ڈی ایم والے ریڈ زون کا احترام ملحوظ خاطر رکھيں۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ