12:44 pm
ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

12:44 pm

کراچی(نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 829 ارب روپے اضافے کے بعد 241 کھرب 10 ارب روپے ہوگیا تاہم قرضہ لینے کی رفتار میں مالی سال 2021 میں کہیں سست رہی ہے جو اس سے گزشتہ 12 ماہ کے دوران تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2019 میں مقامی قرضہ 214 کھرب 10 ارب روپے تھا جو نومبر 2020 میں 241 کھرب 10 ارب روپے تک بڑھ گیا جو 27 کھرب روپے کا


مفتی قوی کی انتہائی واحیات گفتگو۔۔۔!! حریم شاہ کے ساتھ ایک اورویڈیولیک ہوگئی
اضافی ظاہر کرتا ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2020 میں نومبر 2019 کے بعد سے حکومت کے مقامی قرضوں اور ذمہ داریوں میں مجموعی طور پر 27 کھرب 50 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔گھریلو قرضوں میں زیادہ تر، 50 فیصد سے زائد، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ (پی آئی بیز) کے ذریعے متحرک کیا گیا تھا۔حکومت نے نومبر 2020 تک پی آئی بی کے ذریعے 140 کھرب 33 ارب روپے حاصل کیے جو گزشتہ 12 ماہ سے 18 کھرب 27 ارب روپے زیادہ ہے۔تاہم اس میں پانچ مہینوں میں 11 کھرب 47 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2021 کے دوران قرض حاصل کرنے میں جارحانہ انداز اپنایا۔رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پی آئی بی کا زیادہ تر قرض حاصل کیا گیا تھا۔جون 2020 میں پی آئی بی 128 کھرب 66 ارب روپے پر تھی جس میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 17 کھرب 47 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔طویل المدتی پی آئی بیز کو نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ بانڈ زیادہ منافع دیتے ہیں۔حکومت اپنے مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے قرض لینے کے لیے بینکوں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لیتی، وہ یا تو قلیل المدتی خزانے کے بلوں یا طویل المدتی پی آئی بیز کے ذریعے قرض لیتی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے نجی شعبے کی جانب سے بینکوں سے قرض لینا سست رہا جس کی وجہ سے بینکوں کو سرکاری پیپرز میں زیادہ سے زیادہ لیکویڈیٹی ڈالنی پڑی۔تاہم مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار کو، جو اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین شمارے میں بھی شامل تھے، سے ظاہر ہوا ہے کہ مقامی قرضے کے تناسب کے طور پر مجموعی بیرونی قرض ستمبر 2020 میں نمایاں طور پر کم ہوکر جون 2020 کے 45.5 فیصد کے مقابلے میں 41.4 فیصد رہ گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں