01:55 pm
دی بینک آف پنجاب اور رئیل یو کے  کے مابین پاکستان میں کم لاگت مکانات کے فروغ کیلئے یاداشت پر دستخط

دی بینک آف پنجاب اور رئیل یو کے کے مابین پاکستان میں کم لاگت مکانات کے فروغ کیلئے یاداشت پر دستخط

01:55 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)کم لاگت مکانات کا فروغ دی بینک آف پنجاب کا عزم اور حکمت عملی ہے اپنے اسی عزم اور مقصد کے تحت کم لاگت گھروں کے فروغ کیلئے دی بینک آف پنجاب اور رئیل لمیٹڈ یو کے نے یاداشت پر دستخط کیے۔ دی بینک آف پنجاب کی جانب سے آصف ریاض گروپ ہیڈ ریٹیل اینڈ پرائرٹی سیکٹر لینڈنگ اور پیٹرک ڈومینگوز ٹمباوا  ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ انویسٹمنٹ رئیل لمیٹڈ یوکے نے معاہدے پر دستخط کیے۔
 
رئیل یوکے ایڈ اور سویڈیش انٹر نیشل ڈویلپمنٹ ایجنسی کی معاونت اور مقامی ڈویلپرز کے تعاون ایشیاء اور افریقہ میں وسیع پیمانے پر کم لاگت گھروں کی تعمیر وفروغ کے منصوبوں کا سرمایہ کار اور تخلیق کار ہے۔ رئیل پاکستان میں 1992 سے کام کر رہی ہے تاہم 2014 کے بعد کم لاگت قابل خرید گھر وں کے شعبے میں 2 کروڑ برطانوی پونڈ کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔ رئیل نے جواد اسلم کی سربراہی میں چلنے والی انصار مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے فیصل آباد، لاہور ،ملتان اور پشاور کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے اور اب مزید دو نئے شراکت داروں لاہور سے ر ضاخان کی سربراہی میں چلنے والے ادارے ای پی ایل جو کہ مڈ رائز ہائی کوالٹی قابل خرید مکانات فراہم کررہے ہیں اور کراچی سے نبیل صدیقی کی سربراہی میں چلنے والے گرین بلڈ سٹارٹ اپ کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔


یاداشت کے تحت دی بینک آف پنجاب نے رئیل کے ساتھ مل کر ملک میں کم لاگت ،قابل خرید گھروں کی تعمیر میں تیزی اور وسعت کی غرض سے کام تیز کرنے کیلئے بلڈرز اور ڈویلپرز کو فنانسنگ کرے گا۔ اسی کے ساتھ دی بینک آف پنجاب تعمیراتی شعبے میں ترقی اور عوام کورہائشی سہولیات کی فراہمی کے حکومتی اقدامات کو فروغ دینے کیلئے کم آمدن والے متوقع خریداروں کو قرض فراہم کر کے خریدار بھی فراہم کرے گا ۔ یہ قرضے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کم آمدن افراد کو مکانات کے حصول کیلئے سبسڈائز شرح پر قرضوں کی سکیم کے تحت فراہم کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر دی بینک آف پنجاب کے صدراورسی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ یہ شراکت داری اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیفڈا/ حکومت پاکستان کی حکمت عملی کے تحت کم لاگت مکانات کے کیلئے قرض کے خواہش مند کم آمدن والے افراد اور غیر رایتی شعبے میں ضمن میں بہت ترقی کرے گی۔ اس اشتراک سے نہ صرف قابل خرید گھروں کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا بلکہ اس شعبے میں دنیا بھر کے لیے استعداد میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ رئیل کی شعبہ آپریشنز کی سربراہ ایما احمد نے کہا کہ پاکستان میں کم لاگت گھروں کی تعمیرو فراہمی کے منصوبے میں دی بینک آف پنجاب کی شراکت داری پر انھیں فخر ہے۔ ہم مل کر یہ ثابت کر دیں گے کہ اس غیر روایتی شعبے کی کامیابی اور وسیع پیمانے پرقابل خرید گھروں کی تعمیر جو کہ حقیقی معنوں میں فرق پیدا کرے نہ صر ف ممکن ہے بلکہ سود مند بھی ہے ۔ قابل خرید مکانات کی مارکیٹ پاکستان میں نئی جہت متعارف کروائے گی جو کہ دنیا بھر کیلئے مشعل راہ ہوگی۔ ہم ملکر نجی شعبے اور کم آمدن والے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے علاوہ ایک ایسی وسیع مارکیٹ کو فروغ دیں گے جس میں ابھی تک کام نہیں ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان میں 90لاکھ مکانات کی پہلے سے ہی کمی ہے اور سالانہ 270,000 کی مزید کمی پیدا ہونے کے سبب پاکستان میںمکانات کی طلب بہت زیادہ ہے۔ پہلے سے مکانات کی کمی سے قطع نظر مہنگائی میں اضافے اور مکانات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عام پاکستانی کیلئے مکان کاحصول ہر گزرتے سال کے ساتھ مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہائوسنگ فنانس ناکافی ہے، اس طرز پر ہر سال محض 1,500 نئے مکانات کا اضافہ ہو رہا ہے جیسے زیادہ تر متوسط اور زیادہ آمدن والے افراد کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی