03:42 pm
سپانسروزیراعظم بھارتی واسرائیلی فنڈنگ کا جواب دے،بلاول

سپانسروزیراعظم بھارتی واسرائیلی فنڈنگ کا جواب دے،بلاول

03:42 pm

عمرکوٹ(روزنامہ اوصاف)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپانسروزیراعظم کوبھارتی واسرائیلی فنڈنگ کا جواب دینا پڑے گا،الیکشن کمیشن کو بھی عوام کے سوالات کا جواب دینا ہو گا اور کیس کا جلد ازجلد فیصلہ کرنا ہو گا ،ووٹوں سے بننے والی حکومت عوام کی خدمت کرتی ہے جبکہ انگلی سے بننے والی حکومت اشارے کا انتظار کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمر کوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ غریب دشمن قوتوں کو عوام نے جواب دیدیا ہے ،آپ نے ان تینوں قوتوں کو جواب دیدیا ہے جو ٹھیکے پر اسٹیبلشمنٹ کیلئے کام کرتے ہیں


ملک دشمن قوتوں نے پی ٹی آئی کوفنڈنگ کی،فضل الرحمن
آپ نے انہیں بتا دیا ہے کہ عمر کوٹ میں ووٹ صرف تیر کا اور بے نظر کا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے ان سیاسی یتیموں کا ٹولہ جو کل مشرف کے ساتھ کھڑا تھا اور آج عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے ان کو سب کو دو دوبار بھگا دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل اسمبلی کا الیکشن آرہا ہے اور ہم نے اس ٹولے کو ہاں سے بھی بھگانا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے ،عمر کوٹ کے عوام نے جمہوریت اور عوام کے لئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمر کوٹ کے عوام نے معاشی ، انسانی اور جمہوری حقوق کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اب ایک آخری جدوجہد کرنا پڑے گی اور آپ کو پی ڈی ایم کا ساتھ دینا پڑے گا ،عمر کوٹ سے سلیکٹڈ نظام بھگا دیا ہے اب پورے پاکستان سے سلیکٹڈ نظام لانے والوں کو بھگانا پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ دھاندلی کے ذریعے حکومت بنی اور ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر عمران خان کو وزیراعظم بنایا ۔ یہ نااہل ، نالائق اور سلیکٹڈ وزیراعظم ہے ، اس وزیراعظم نے ملک کے عوام کا جینا حرام کردیا ہے مہنگائی کے سونامی میں ہمارے مزدور اور کسان مررہے ہیں اگر یہ حکومت گھر نہیں بھیجیں گے تو پھر عوام کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے اس کو کون روکے گا ؟ ہم جانتے ہیں کہ جب عوامی حکومت ہوتی ہے اور جب عوام کے ووٹوں سے حکومت بنتی ہے تو وہ حکومت عوام کے مسائل بھی حل کرتی ہے عوام کی خدمت کرتی ہے مگر وہ لوگ جو کسی اور کے اشارے پر حکومت بناتے ہیں تو پھر وہ ان کی انگلی کی طرف دیکھتے رہتے ہیں اور عوام کو بھول جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کےخلاف احتجاج کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو کو سکیورٹی رسک قرار دیا گیا اور ہماری حکومتوں کو ختم کیا گیا اور یہ لوگ جن کو انہوں نے حکومت دلوائی ہے وہ فارن فنڈنگ سے اقتدار میں آئے ہیں اور یہ بیرونی فنڈنگ سے آئے ہیں ۔ہر پاکستانی یہ سوال کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن دوہزار چودہ سے آج تک کیوں نے بتا سکا کہ یہ کون اسرائیلی اور بھارتی شہری ہیں جو عمران خان کو پیسے دیتے رہے ہیں ،آج پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر کھڑی ہیں اور الیکشن کمیشن کو اس کا جواب دینا پڑے گا ، یہ نہ صرف کٹھ پتلی وزیراعظم بلکہ سپانسر وزیراعظم بھی ہے ،یہ شخص کرپٹ کرپٹ کا رونا روتا تھا اور یہ شخص خود ہی کرپٹ نکلا ۔ا نہوں نے کہا کہ سلائی مشینیں بیچتے بیچتے عمران خان کی بہن کیسے ارب پتی بنیں ؟ پشاور میں سب سے مہنگی میٹرو بس چل رہی ہے اور وہاں بسوں میں آگ لگ رہی ہے ، عوام بسوں کو چلانے کے لئے دھکے لگاتے ہیں مگر اس کرپشن کا کوئی حساب کتاب نہیں لیا جاتا ، آٹا چوری ، چینی چوری کا کوئی عمران خان سے نہیں پوچھتا ، ہم انصاف مانگتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کٹھ پتلی کواستعفیٰ دینا پڑے گا ور نہ عوام انہیں ایوان کے اقتدار سے گھسیٹ کا باہر نکلیں گے ۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے