06:17 pm
 دی بینک آف پنجاب اور رئیل یو کے  کے مابین پاکستان میں کم لاگت مکانات کے فروغ کیلئے یاداشت پر دستخط

دی بینک آف پنجاب اور رئیل یو کے کے مابین پاکستان میں کم لاگت مکانات کے فروغ کیلئے یاداشت پر دستخط

06:17 pm


اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) 90لاکھ مکانات کی پہلے سے ہی کمی اور سالانہ 270,000 کی مزید کمی پیدا ہونے کے سبب پاکستان میںمکانات کی طلب بہت زیادہ ہے۔ پہلے سے مکانات کی کمی سے قطع نظر مہنگائی میں اضافے اور مکانات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عام پاکستانی کیلئے مکان کاحصول ہر گزرتے سال کے ساتھ مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہائوسنگ فنانس ناکافی ہے، اس طرز پر ہر سال محض 1,500 نئے مکانات کا اضافہ ہو رہا ہے جیسے زیادہ تر متوسط اور زیادہ آمدن والے افراد کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
کم لاگت مکانات کا فروغ دی بینک آف پنجاب کا عزم اور حکمت عملی ہے اپنے اسی عزم اور مقصد کے تحت کم لاگت گھروں کے فروغ کیلئے دی بینک آف پنجاب اور رئیل لمیٹڈ یو کے نے یاداشت پر دستخط کیے۔ دی بینک آف پنجاب کی جانب سے آصف ریاض گروپ ہیڈ ریٹیل اینڈ پرائرٹی سیکٹر لینڈنگ اور پیٹرک ڈومینگوز ٹمباوا ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ انویسٹمنٹ رئیل لمیٹڈ یوکے نے معاہدے پر دستخط کیے۔ رئیل یوکے ایڈ اور سویڈیش انٹر نیشل ڈویلپمنٹ ایجنسی کی معاونت اور مقامی ڈویلپرز کے تعاون ایشیاء اور افریقہ میں وسیع پیمانے پر کم لاگت گھروں کی تعمیر وفروغ کے منصوبوں کا سرمایہ کار اور تخلیق کار ہے۔ رئیل پاکستان میں 1992 سے کام کر رہی ہے تاہم 2014 کے بعد کم لاگت قابل خرید گھر وں کے شعبے میں 2 کروڑ برطانوی پونڈ کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔ رئیل نے جواد اسلم کی سربراہی میں چلنے والی انصار مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے فیصل آباد، لاہور ،ملتان اور پشاور کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے اور اب مزید دو نئے شراکت داروں لاہور سے ر ضاخان کی سربراہی میں چلنے والے ادارے ای پی ایل جو کہ مڈ رائز ہائی کوالٹی قابل خرید مکانات فراہم کررہے ہیں اور کراچی سے نبیل صدیقی کی سربراہی میں چلنے والے گرین بلڈ سٹارٹ اپ کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ یاداشت کے تحت دی بینک آف پنجاب نے رئیل کے ساتھ مل کر ملک میں کم لاگت ،قابل خرید گھروں کی تعمیر میں تیزی اور وسعت کی غرض سے کام تیز کرنے کیلئے بلڈرز اور ڈویلپرز کو فنانسنگ کرے گا۔ اسی کے ساتھ دی بینک آف پنجاب تعمیراتی شعبے میں ترقی اور عوام کورہائشی سہولیات کی فراہمی کے حکومتی اقدامات کو فروغ دینے کیلئے کم آمدن والے متوقع خریداروں کو قرض فراہم کر کے خریدار بھی فراہم کرے گا ۔ یہ قرضے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کم آمدن افراد کو مکانات کے حصول کیلئے سبسڈائز شرح پر قرضوں کی سکیم کے تحت فراہم کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر دی بینک آف پنجاب کے صدراورسی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ یہ شراکت داری اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیفڈا/ حکومت پاکستان کی حکمت عملی کے تحت کم لاگت مکانات کے کیلئے قرض کے خواہش مند کم آمدن والے افراد اور غیر رایتی شعبے میں ضمن میں بہت ترقی کرے گی۔ اس اشتراک سے نہ صرف قابل خرید گھروں کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا بلکہ اس شعبے میں دنیا بھر کے لیے استعداد میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ رئیل کی شعبہ آپریشنز کی سربراہ ایما احمد نے کہا کہ پاکستان میں کم لاگت گھروں کی تعمیرو فراہمی کے منصوبے میں دی بینک آف پنجاب کی شراکت داری پر انھیں فخر ہے۔ ہم مل کر یہ ثابت کر دیں گے کہ اس غیر روایتی شعبے کی کامیابی اور وسیع پیمانے پرقابل خرید گھروں کی تعمیر جو کہ حقیقی معنوں میں فرق پیدا کرے نہ صر ف ممکن ہے بلکہ سود مند بھی ہے ۔ قابل خرید مکانات کی مارکیٹ پاکستان میں نئی جہت متعارف کروائے گی جو کہ دنیا بھر کیلئے مشعل راہ ہوگی۔ ہم ملکر نجی شعبے اور کم آمدن والے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے علاوہ ایک ایسی وسیع مارکیٹ کو فروغ دیں گے جس میں ابھی تک کام نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا