06:58 pm
 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

06:58 pm

عمر کوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کے متعلق سوالات پر الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا۔ عمرکوٹ میں پارٹی کے مرحوم رہنما و سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کی پہلی برسی کے موقعے پر منعقد عظیم الشان جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی جمہوری قوتیں عوام کا سوال لے کر کھڑی ہیں کہ 2014سے آج تک الیکشن کمیشن یہ کیوں نہ بتاسکی کہ پی ٹی آئی کو کیوںکر بیرونِ مالک سے فنڈنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو
سکیورٹی رسک قرار دیا جاتا تھا، لیکن اب جن کو حکومت میں لایا گیا ہے، وہ فارن فنڈنگ سے آئے ہیں۔ یہ نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی میں کسانوں اور مزدوروں کا جینا دو بھر ہوگیا ہے۔ کرپشن کا شور مچانے والا خود کرپٹ نکلا، بلکہ اس کی پوری جماعت ہی کرپٹ نکلی۔ انہوں نے نشاندھی کرتی ہوئے کہا سب سے مہنگا میٹرو بس منصوبہ پشاور کا ہے، جس کی بسوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھتی ہے، اور مسافروں کو بسوں سے اتر کر دھکے بھی لگانے پڑتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ عمرکوٹ کی غیور و بھادر عوام کو مبارکباد دیتے ہیں، جنہوں نے ضمنی انتخابات میں اسلام آباد کو واضح پیغام بھیجا اور سلیکٹڈ کو رجیکٹڈ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ کی عوام نے ٹھیکے پر کام کرنے والے پیروں اور ان سیاسی یتیموں کو بھی جواب دے دیا جو کل مشرف کے ساتھ تھے، آج عمران خان کے ساتھ ہیں۔ 

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز