07:37 pm
پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

07:37 pm


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ تو دے دیا مگر الیکشن کمیشن یادداشت جمع کرانا بھول گئے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بغیر دباو کے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے تمام انتخابات کو شفاف کرانے کیلئے الیکشن کمیشن ہر وقت تیار ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ احتجاج ختم ہوتے ہی تمام قائدین گھروں کو روانہ ہوگئے کسی نے الیکشن کمیشن میں یادداشت جمع نہیں کی

تازہ ترین خبریں