11:27 am
 حکمران الٹے بھی لٹک جائیں مجھ پرکرپشن ثابت نہیں کرسکتے،شہبازشریف

حکمران الٹے بھی لٹک جائیں مجھ پرکرپشن ثابت نہیں کرسکتے،شہبازشریف

11:27 am

لاہور(روزنامہ اوصاف)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز نیب عدالت لاہور میں پیش ہو گئے ،پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس پر شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف سماعت ہوئی۔ شہباز شریف ایک بار پھر روسٹرم پر آگے۔ فاضل جج نے شہباز شریف سے سوال کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ جس پر لیگی رہنما نے کہا میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹس نہیں دی، جیل والوں نے بتایا وہ عدالت میں پیش کر دی ہیں۔


مانیٹری پالیسی کا اعلان 22جنوری کو ہوگا
اس پر فاضل نے جواب دیا کہ اس درخواست پر آج فیصلہ کر دوں گا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر لاہور میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی پر کسی ادارے نے میری باتوں کی تردید نہیں کی، میرے خلاف لندن سے خبر چھپائی گئی، جس نے خبر چھپوائی اس کا نام نہیں لوں گا، پنجاب میں برطانیہ کی حکومت کے ساتھ ملکر 5 ارب روپے کے مختلف پروگرام شروع کیے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ڈیلی میل نے جب خبر شائع کی تو برطانیہ کی حکومت نے اتوار کے روز آفس کھول کر تحقیقات کیں، برطانیہ میں اتوار کی چھٹی بہت اہم ہوتی ہے مگر اس دن افسز کھولے اور تحقیقات کی گئیں مگر میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ڈیلی میل میں خبر شائع کر کے پاکستان کو بدنام کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ الٹے بھی لٹک جائیں پھر بھی مجھ پر کرپشن ثابت نہیں کرسکتے یہ جو بھی منصوبے کھولیں گے ان میں بچت ہی بچت نظر آئے گی ۔قبل ازیں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت گرچکی، قومی خزانے سے کمیشن مانگتے ہوئے پکڑے گئے، چینی، آٹا سب چوری کرا دیا، نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے جنہوں نے عوام کا جینا حرام کردیاہے۔ملکی تاریخ میں ایسا ٹولہ پہلے کبھی مسلط نہیں ہوا، آئے روز کے سکینڈل بتا رہے ہیں، ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، آٹا بجلی گیس سب کچھ چوری ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ کی یہ سب سے نااہل ترین حکومت ہے جس نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے بھاری بوجھ تلے دبا دیا ہے ۔عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنے بڑوں کو نوازا جارہا ہے ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس گیا ہے ۔اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ چکی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد