12:23 pm
الیکشن کمیشن کی فیصل واوڈا کو آخری وارننگ

الیکشن کمیشن کی فیصل واوڈا کو آخری وارننگ

12:23 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران فیصل واوڈا کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کے پاس بھیجوا دیا ہے تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ فیصل واوڈا کو آخری موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی دوہری شہریت کے حوالے سے جواب جمع کرائیں کہ سکرونٹی کے وقت ان کی دوہری شہریت تھی یا نہیں




عدالت کا انٹرنیٹ سروس کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا حکم
۔بعد ازاں کیس کی سماعت 9فروری تک ملتوی کردی گئی ۔الیکشن کمیشن نے دو دیگر دوہری شہریت رکھنے والے اراکین اسمبلی کو بھی آخری موقع دیدیا۔

تازہ ترین خبریں