12:41 pm
حکومت اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کررہی ہے،(ن)لیگ

حکومت اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کررہی ہے،(ن)لیگ

12:41 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ حکومت اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب اورشہبازشریف کے وکیل تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے جس نے ملک کی معیشت تباہ کی ، پارلیمنٹ کو تالا لگوایا ،وہ خود کمیشن کھاتے ہوئے پکڑا گیا ،یہ سارے چور قومی خزانے سے کمیشن لیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں عمران خان نے براڈ شیٹ ہو یا فارن فنڈنگ کیس قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ،



الیکشن کمیشن کی فیصل واوڈا کو آخری وارننگ
چھ سال ہو گئے ہیں فارن فنڈنگ کیس کا جواب نہیں دے سکے یہ تاخیر اس لئے ہوئی کہ ان لوگوں نے اپنے تمام فارن فنڈنگ سمیت دیگر کرپشن کو ثابت کرنیوالا ڈیٹا ڈیلیٹ کروانا چاہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے اوورسیز پاکستانیز ،بھارتی اور اسرائیلی ایجنٹوں سے فنڈنگ حاصل کی اور اب عمران خان کہتے ہیں کہ ایجنٹوں نے کرپشن کی ہوگی مجھے ان کا نہیں پتہ ۔وہ ایجنٹس اور دو کمپنیاں جن کے ذریعے ان ایجنٹس نے ان لیگل پیسہ پاکستان بھیجا وہ بیرون ملک پی ٹی آئی کے نام سے رجسٹرڈ ہیں ۔جہاں سے یہ پیسہ آیا ہے اس کو نوٹیفائیڈ کر نے کا لیٹر عمران خان کے دستخط شدہ ہے اس کے علاوہ شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے نام پر جو فنڈز لئے گئے ان پر ایجنٹس کو کمیشن دیا گیا ۔صحت اور تعلیم کےنام پر لوگوں نے آپ کو پیسہ دیا مگر یہ پیسہ عمران خان کے ایجنٹس کھاتے رہے ۔ان کو اتنا خوف خدا نہیں ہے اور کہتے ہیں کہ یہ ایجنٹس نے کمیشن کھایا وہ تمام ایجنٹس پی ٹی آئی کے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شوکت خانم جس کیلئے عورتوں نے اپنے زیورات بیچ کر پیسہ دیا اس کے نام پر عمران خان کے ایجنٹس پیسہ کھاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں چا ر سو ارب کی چینی چوری ہو گئی اور کہتے ہیں کہ مجھے نہیں پتہ ۔آٹا غائب ہو گیا اور عمران خان کہتے ہیں مجھے ان کا نہیں پتہ ۔انہوں نے کہاکہ بنی گالہ اور زمان پارک بھی فارن فنڈنگ کیس سے بنے ہیں اور ان کی تزئین و آرائش بھی اسی پیسے سے کی گئی ۔موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی چینی چوری، آٹا چوری پکڑی گئی تھی اور اب براڈ شیٹ کے نام پر ان کی کمیشن پکڑی گئی ہے ۔براڈشیٹ کے ذریعے شہزاد اکبر کو بھی نوازا گیا ۔اب اپنی چوری پکڑی گئی ہے تو کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی جبکہ نوازشریف کیخلاف بڑے بڑے صندوق آتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ سارے ثبوت شریف خاندان کی کرپشن کے ہیں مگر ان صندوقوں سے بھی شریف خاندان پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کے مرکزی مجرم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور اب صرف فیصلہ سنانا باقی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جوبھارتی اور اسرائیلی لوگوں کے ذریعے رقوم بھجوائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

کورونا وائرس کم عمر بچوں کیلئے مہلک ہو گیا،آئندہ دو سے تین ہفتے خطرناک قرار۔۔والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

کورونا وائرس کم عمر بچوں کیلئے مہلک ہو گیا،آئندہ دو سے تین ہفتے خطرناک قرار۔۔والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی