03:41 pm
فارن فنڈنگ کیس براہ راست دکھایا جائے،وزیراعظم کا چیلنج

فارن فنڈنگ کیس براہ راست دکھایا جائے،وزیراعظم کا چیلنج

03:41 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پارٹی سربراہان کو بٹھا کر سننا چاہیے، کیس کی سماعت اوپن اورٹی وی پر براہ راست نشر ہونی چاہیے، ،چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی وزیرستان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعظم نے کہاکہ چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی ، اوورسیزپاکستانیوں کے بھیجے گئے ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے،میں نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ سمندر پار پاکستانیوں سے لی اوراوورسیز پاکستانیوں کی فنڈنگ فارن فنڈنگ نہیں ہے ،



بھارت11پاکستانی ہندوئوں کےقتل بارے حقائق چھپا رہا ہے،وزیرخارجہ
انہوں نے کہاکہ ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سے میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا،فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہان کو بٹھا کر کیس سننا چاہیے،انہوں نے کہاکہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن ہونی چاہیے اوربے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو علم ہے اور مجھے بھی پتہ ہے کہ فارن فنڈنگ کونسی ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو استعمال کرکے حکومتوں کو بلیک میل کرتے ہیں،فضل الرحمن کے پاس اربوں روپے کی جائیدادیں کہاں سے آئیں؟عوام یہ اچھی جانتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام باشعور ہیں اور وہ ان چوروں کیساتھ چوری بچانے کیلئے کھڑے نہیں ہوں گے ۔اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنی فنڈنگ کا جواب دینا چاہیے کہ ان کے پاس یہ پیسہ کہاں سے آیا ؟اتنی جائیداد اور اثاثے کہاں سے آئے ہیں ؟قبل ازیںوانا میں کامیاب نوجوان پروگرام اور انٹرنیٹ سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیرستان کے لوگوں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میرا فلسفہ حکومت یہ ہے کہ جو لوگ اور علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی میری حکومت کی پالیسی ہے ، ہماری پوری کوشش ہے کہ پاکستان کے غریب طبقے کو اوپر اٹھانے پر پورا زور لگانا ہے ، اس طبقے کی تعلیم پر توجہ دینی ہے اس کے لئے ہم سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کھولیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں میانوالی میں نمل یونیورسٹی کھولی جہاں وانا سے بھی طالب علم جا کر علم حاصل کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم ایک نوجوان کو اچھی تعلیم دیدیں تو وہ اپنے خاندان پھر اپنے علاقے اور پھر اپنے ملک کو اوپر لے جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے پندرہ سالوں میں سب سے زیادہ تباہی وزیرستان میں ہوئی جہاں دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی گئی اس لئے میری ترجیح ہے کہ ان علاقوں کو اپ ڈیٹ کیا جائے ، یہاں لوگوں کو پیکیج دیں اور نوجوانوں کو تعلیم فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ تباہی وزیرستان میں مچی تھی اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم سب سے زیادہ آپ کی مدد کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ کامیاب نوجوان پروگرام جو شروع کیا ہے اس کو مزید بڑھایا جائے گا اور یہاں کے نوجوانوں کو کاروبار کے لئے سب سے زیادہ قرضے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ انگزیز دور میں قبائلی لوگوں نے انگریز کیخلاف سب سے زیادہ جنگ لڑی اور یہاں بہت مسلمان شہید ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ جب ہندوستان نے 47 میں مسلمانوں پر ظلم کیا اور کشمیر پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے تو قبائلی اٹھ کھڑے ہوئے اور کشمیر میں اپنے مسلمان بھائیوں کیساتھ ملکر لڑے اور یہ ایک تاریخ ہے جو میں نے بھی پڑھی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پوری طرح اندازہ ہے جب 1965 کی جنگ ہوئی تو قبائلی علاقوں سے بڑی تعداد میں ملک و قوم کے دفاع کیلئے لڑے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں ضم ہونا بہت مشکل کام تھا تاہم اس کے باوجود انتشار پھیلنے کی بڑی کوشش کی کہ یہ علاقے ضم نہ ہوں مگر مجھے خوشی ہے کہ قبائلیوں نے ہمارا ساتھ دیا اور ان علاقوں کو ضم کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت ثابت کرے گا کہ ضم علاقوں سے متعلق حکومت کا فیصلہ بہترین فیصلہ تھا ۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کے جو مطالبات سنے ہیں وہ جائز ہیں اور اس حوالے سے وزیراعلی آپ لوگوں سے مشاورت کریں گے اور جلدی کے فیصلے سے کہیں مزید مشکلات نہ کھڑی ہو جائیں ۔انہوں نے کہاکہ یہاں سے ٹانک جانا بہت مشکل ہے اور ہم ایسی پالیسی لائیں گے وانا کے اندر ہی آپ لوگوں کے مسائل حل ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ آج انٹرنیٹ تھری جی اور فورجی سروس یہاں کھل جائے گا ۔مجھے پتہ ہے کہ یہ انٹرنیٹ کی نوجوانوں کی بڑی ڈیمانڈ تھی جو آج پوری ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ پر پہلے سے کام مکمل ہو چکا تھا ۔تاہم سکیورٹی ایشوز تھا کیونکہ ہمارا دشمن پوری کوشش کررہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلے اور ہمارا پڑوسی ملک پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ،بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے ، بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ،یہ سروس دہشت گرد بھی استعمال کرسکتے تھے اور اس حوالے سے میں نے ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کی جنہوں نے ہمارا سکیورٹی مسئلہ حل کردیا اوراب یہاں تھری جی اور فوری جی آج سے چالو ہو جائے گی ۔ہم یہاں بھی تمام ڈیجیٹل سہولیات شہریوں کو فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نےغربت کے خاتمے کے لئے احساس پروگرا م شروع کیا ہے اور غربت کی لکیر سے نیچے لوگوں کو پیسے بھی دینگے ، مویشی بھی دینگے ، سکالر شپس بھی دینگے ،تعلیم میں بھی مدد کرینگے۔قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع 1.2ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے عثمان ڈار نے کہا کہ غربت ختم کرنے کا بہترین ذریعہ نوجوانوں کو کاروبار کی فراہمی ہے، قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی سے ترقی کی راہ ہموار ہوگی، عثمان ڈارنے کہا کہ 5ارب روپے سے زائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کرچکےہیں۔

تازہ ترین خبریں

رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔