09:29 am
کورونا کےحملے جاری:پاکستان میں54افراد جاں بحق

کورونا کےحملے جاری:پاکستان میں54افراد جاں بحق

09:29 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)موذی کورونا وائرس کے جان لیوا حملوں میں تیزی آگئی، پاکستان میںایک دن میں54افراد جاں بحق ہوگئے ، مرنے والوں کی کل تعداد11ہزار 157 ہوگئی ہےجبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 363 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید54افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک دن میں کورونا کے 2 ہزار 363 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 تک پہنچ گئی ہے۔


ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات
ملک میں کورونا 4 لاکھ 80 ہزار 696 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 293 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 430، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 373، سندھ میں 2 لاکھ 38 ہزار 470، پنجاب میں ایک لاکھ 51 ہزار 603، بلوچستان میں 18 ہزار 670، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 706 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 894 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 501 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 843، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 811، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 248 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 73 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 83 ہزار 257 اموات ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 74 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 15 ہزار 894 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 49 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 906 اور ایک کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 891 اور 86 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 36 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 67 ہزار 220 ہے۔برطانیہ میں 35 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 93 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 29 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 71 ہزار 652 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ترکی میں 24 لاکھ 6 ہزار 216 افراد متاثر اور 24 ہزار 487 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 14 ہزار 166 افراد متاثر ہیں جبکہ 83 ہزار 681 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر

پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں ٹویٹر کیساتھ کیا ہوا ۔۔ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی 

پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں ٹویٹر کیساتھ کیا ہوا ۔۔ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی 

پی آئی اے کے متعلق ایک اور خوشخبری ۔۔۔ 25 اپریل کو کیا ہونے والا ہے ؟؟ سب کو ہے انتظار

پی آئی اے کے متعلق ایک اور خوشخبری ۔۔۔ 25 اپریل کو کیا ہونے والا ہے ؟؟ سب کو ہے انتظار

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دئے گئے ساڑھے 3 سو ارب روپوں کے ساتھ کیا ہوا ؟؟ انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دئے گئے ساڑھے 3 سو ارب روپوں کے ساتھ کیا ہوا ؟؟ انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی