11:13 am
پی ٹی آئی فنڈنگ کیس:درخواست گزار اور اسکروٹنی کمیٹی کے درمیان ڈیڈلاک

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان تحریک انصاف کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیس کے درخواستگزار اکبرایس بابر اور تحقیقات کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اکبر ایس بابر نےا سکروٹنی کمیٹی کےغیرتصدیق شدہ دستاویزات کی تحقیقات پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔اعتراض کے بعد ا سکروٹنی کمیٹی ممبران اوراکبر ایس بابر میں بحث چھڑ گئی اور اکبر ایس بابر نے غیرتصدیق شدہ دستاویزات کی تحقیقات کے طریقہ کار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔کمیٹی نے اکبر ایس بابر کے کمیٹی پر عدم اعتماد کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔ اسکروٹنی کمیٹی نے مزید تحقیقات نہ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔
 
کمیٹی موجودہ دستاویزات اور جوابات کی روشنی میں رپورٹ تیار کر کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گی۔الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لے گا اور مزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کا معاملہ6 سال سے چل رہا ہے لیکن کمیٹی ابھی بھی ریکارڈ پر حتمی فیصلہ نہیں کر پا رہی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے23 خفیہ اکاؤنٹس عوام کے سامنے رکھنے کا کہا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ لوگ حقائق جاننا چاہتے ہیں لہذا معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ طور ممنوعہ ذرائع سے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کا کیس چھ سال سے زیرالتوا ہے۔مذکورہ کیس تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابر سنہ 2014 میں الیکشن کمیشن کے میں لے کر گئے تھے۔درخواست گزار کا الزام ہے کہ پی ٹی آئی نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ ان کی جاعت نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل نہیں کیے اور حاصل ہونے والے فنڈز کے دستاویزات موجود ہیں۔پی ٹی آئی نے چھ باراسلام آباد ہائی کورٹ درخواست دی اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں۔موجودہ حکمراں جماعت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے بنائی گئی اسکروٹنی کمیٹی کے دائرہ اختیار اور اسے کام کرنے سے روکنے کے لیے بھی حکم امتناع حاصل کیے۔ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اگر کسی جماعت پر ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے کے ثبوت مل جائیں تو الیکشن کمیشن اس وقت کی حکومت کو اس جماعت کے خلاف ریفرنس بھیجے گا جس پر عمل درآمد کرنا حکومت وقت کے لیے لازم ہو گا۔الیکشن کمیشن اس سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو لکھے گا اور وفاقی حکومت 15 روز میں یہ معاملہ سپریم کورٹ کو بھییجے گی۔اگر سپریم کورٹ ریفرنس کو درست مانتی ہے تو ایسی صورت میں سیاسی جماعت ختم ہو جائے گی۔ سیاسی جماعت ختم ہونے کی صورت میں اس جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی اور لوکل حکومت کے نمائندے بھی نااہل ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان کو چین سے کس نے قرض لے کر دیا، شیخ رشید کے دعوے نے تہلکہ مچادیا ، شہبازشریف اور ادارے بھی ہکا بکا

پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھاکہ،ہلاکتیں، متعدد زخمی ،انتہائی افسوسنا ک خبر

نیا ٹیکس سلیب، اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

50 ہزارسے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والا اب ہر شہری کتنا ٹیکس دے گا ؟پاکستانیوں کو لیگی حکومت کا تاریخی جھٹکا

خاندان کا نام مٹی میں ملا دیا، چوہدری شجاعت کے بیٹے نے زرداری سے ڈالرز مانگے تو آصف زرداری نے کیا جواب دیا ؟ 

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ ماہر علم نجوم نے حیران کن انکشافات کر ڈالے

انا للہ وانا الیہ راجعون  مسلم لیگ ن کو نا قابل برداشت جھٹکا ، مرکزی رہنما انتقال کر گئے

امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کا سب سے بڑا مادہ اژدھا پکڑا گیا، لمبائی کتنی ہے ؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ، امت مسلمہ کیلئے بڑی خبر

بارش اور تیز ہوا میں سائیکل رکشے کے ازخود عجب طریقے سے حرکت کرنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

عمران خان جھوٹا و کرپٹ ، ذہنی حالت ٹھیک نہیں،بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا،

چیئرمین سینیٹ کا ایوان بالا کے غیرحاضر افسران کے خلاف بڑا اقدام ۔۔چار سینئر افسران معطل 

'سینیٹ انتخابات میں ہمارے 14 ووٹ غائب کردیے گئے تھے، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا نیا انکشاف 

انکاؤنٹر اور اقدام قتل کے مقدمہ۔۔کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ بری 

زیتون پیوندکاری اور تھری جی فورجی کے اعلانات سے غریب طبقے کو کوئی فائدہ نہیں، وزیراعظم کےدورہ جنوبی وزیرستان پر قبائیلی مشران ناراض 

آن لائن امتحانات کا معاملہ ، سٹوڈنٹس کمیٹی کا چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات ۔۔ ایچ ای سی  نے مطالبات کی منظوری کیلئے 3 دن کی مہلت مانگ لی

 توانائی کےمسائل ہمیں ورثےمیں ملے، ن لیگ کےغلط معاہدوں سےبجلی مہنگی کرناپڑرہی ہے۔ عمر ایوب 

عوام کی جیب سے ایک ہزار کروڑ روپے نکالنے کی تیاریاں۔۔ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کتنا اضافہ ہونےوالاہے

بڑے معاہدے طے پا گئے بجلی کی قیمتوں میں زبردست کمی کی جا رہی ہے،پاکستانیوں کیلئے خوشخبری