12:59 pm
 فارن فنڈنگ کیس’’پانامہ ٹو‘‘ بننے جارہا ہے ،شیخ رشید احمد

فارن فنڈنگ کیس’’پانامہ ٹو‘‘ بننے جارہا ہے ،شیخ رشید احمد

12:59 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس’’پانامہ ٹو‘‘ بننے جارہا ہے ،مریم نوازکیس کو اچھی طرح پڑھ لیں، شریف خاندان کی مزید جائیدادیں نکلنے جارہی ہیں،اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں تعاون کیااگرلانگ مارچ میں تعاون کرے گی تو ہم بھی اچھا سلوک کریں گے ، مولانافضل الرحمن سن لیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ پھر ہاتھ کرنے والی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینجرز ہیڈ کوارٹر سندھ کے دورے اوربعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

فوج ناگزیر ادارہ ، تعاون کیلئے تیار ہیں،فضل الرحمان
شیخ رشید احمد نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کرجائے گا اور پانامہ ٹو بنے گا اور لوگ اس کو خاص طور پر میں نے کل بھی کہا تھا کہ مریم نواز اس کیس کو پڑھ لیں کیونکہ ان کی مزید جائیدادیں نکلنے جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا رسک لیا تاہم اپوزیشن نے بھی ہمیں تعاون کیا اور اگر اپوزیشن اسی طرح لانگ مارچ میں تعاون کرے گی تو ہم بھی اسی طرح کا تعاون جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ریلوے آسا ن محکمہ تھا تاہم وزارت داخلہ بہت مشکل محکمہ ہے ، میں ایف سی اور رینجرز کے دیگر دفاتر کا بھی دورہ کروں گا اور سکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب میرے پیر بھائی ہیں وہ ویسے ہی مجھ سے ناراض ہوئے ہیں ،وہ سیاسی طور پر آج کل بالکل ختم ہو چکے ہیں تاہم دینی حیثیت سے وہ کافی تگڑے ہیں اور ان کی دینی حیثیت کا میں آج بھی احترام کرتا ہوں اور میں نے پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھی ان کا نام احترام کیساتھ لیا اگر وہ میرا نام بگاڑتے ہیں تو پھر بھی میں ان کو برا بھلا نہیں کہوں گا ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں مولانا فضل الرحمن کو بتانا چاہتا ہوں کہ پہلے بھی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے آپ کے ساتھ ہاتھ کیا اور اس بار بھی آپ کے ساتھ یہ لوگ ہاتھ کرجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اسرائیل کیخلاف ریلیاں کرنے جارہے ہیں لیکن میں مولانا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملک میں کسی کی اتنی جرات نہیں کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرے اور پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کا سب سے بڑا میں سپورٹرہوں یہ عوام جانتی ہے اور میری موجودگی میں کوئی بھی پاکستان میں ختم نبوت کیخلاف قانون نہیں بتا سکتا اور نہ کوئی اس قانون کو چھیڑ سکتا ہے اور جو قانون پہلے بن رہا تھا وہ مسلم لیگ (ن) لا رہی تھی اور مولانا فضل الرحمن نے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے عمران خان نے وزارت داخلہ کی ذمہ داری سونپی ہے اور اس کے اندر میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دوں گا باقی جہاں تک نیب کی بات ہے وہ میرے ماتحت نہیں ہے نیب جانے اور مراد علی شاہ جانے ۔میں مراد علی شاہ کو پیغام بھیجنا چاہتا ہوں کہ ہم پورے کراچی کو سیف سٹی بنانا چاہتے ہیں اور پورے کراچی میں کیمرے لگنے چاہیے تاہم یہ ایک دو سال کے اندر لگ جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ میں بیس سال سے کنٹرول روم بنا ہوا تھا مگر کسی نے آج تک اسے ہاتھ نہیں لگایا اور سارے کیمرے بند ا ور خراب پڑے تھے تاہم جب میں آیا تو میں نے کنٹرول روم کو اپ ڈیٹ کیا اور اس کی حالت زار کو بدلا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ہماری بھائی تنظیم ہے اور اس کے ساتھ میرا اچھا تعلق ہے اس بار میرے پاس ٹائم نہیں اگلی بار دورہ کیا تو ضرور ایم کیو ایم رہنمائوں سے ملنے جائوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نادرا کو عوام کا خادم بنانا ہے اور کارڈ صرف پاکستانی شہری کو ہی ملے گا کسی دوسرے ملک کے شہری کو اب کارڈ جاری نہیں ہوسکتا۔قبل ازیںوفاقی وزیر داخلہ نے جمعرات کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی ،وفاقی وزیر داخلہ کو ڈی جی رینجرز سندھ سمیت اعلیٰ حکام کی جانب سے سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال،مشرقی سرحد پر آپریشنل تیاریوں سمیت مجموعی سکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ رینجرز کے سکیورٹی انتظامات اور امن وامان کے قیام میں کی جانیوالی کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات قابل ستائش ہیں اور ہم کراچی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی اداروں کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر