03:21 pm
 پنشن کرپشن کیس :سندھ حکومت کےمزید متعددجعلی اکاؤنٹ مل گئے

کراچی(روزنامہ اوصاف) نیب نے محکمہ خزانہ سندھ کے پنشن کرپشن اسکینڈل میں مزید 9جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعے۔ 2012 سے 2017تک 14کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں سندھ سرکار کے مزید گھپلے سامنے آگئے ، نیب نے محکمہ خزانہ سندھ کے پنشن کرپشن اسکینڈل میں مزید 9جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگا یا ہے جن میں 2012تا 2017 تک 14 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔

نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جعلی اکاونٹس میں منتقل رقم بعد میں سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسرنوید بجاری اور اس کی فیملی کے اکاونٹ میںمنتقل ہوئی ، جبکہ جعلی اکاونٹ سے 3 کروڑ روپے دبئی بھی منتقل ہوئے،نیب نے پنشن کے اربوں روپے ٹھکانے لگانے والے بجاری سسٹم کا بھی سراغ لگا لیا۔ذرائع کے مطابق نوید بجاری محکمہ جنگلات کے ملازم اور کیس کے اہم کردار سلیم بجاری کے عزیز ہیں، نیب نے نوید بجاری کو20 جنوری کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے ۔ جبکہ پنشن کیس میں سابق اکاونٹ آفیسراشرف علی جانوریاور الطاف منگی کو بھی 20جنوری کوطلب کیا گیا تھا، اشرف جانوری نے بیان ریکارڈ کرادیا، تاہم سابق ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسراسلام ابڑو نے نیب کو درکار پنشن کا ریکارڈ فراہم کردیا۔واضح رہے کہ سندھ میں محکمہ خزانہ کا قلم دان گزشتہ بارہ برسوں وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہے ، تاہم نیب کی جانب سے سندھ سرکار کے پنشن کرپشن کیس میں اب تک 79 جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہو چکا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر