06:42 pm
اب کوئی جعلی اور بوگس کرکے تو دکھائیں ۔۔۔ جعلی اور بوگس کالز کرنے والے ہوشیارہوجائیں۔۔  نیا قانون آگیا

اب کوئی جعلی اور بوگس کرکے تو دکھائیں ۔۔۔ جعلی اور بوگس کالز کرنے والے ہوشیارہوجائیں۔۔  نیا قانون آگیا

06:42 pm


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) اب کوئی جعلی اور بوگس کرکے تو دکھائیں ۔۔۔ جعلی اور بوگس کالز کرنے والے ہوشیارہوجائیں۔۔  نیا قانون آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے جاری کردہ سال 2020 کےاعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ 8 لاکھ کے قریب شہریوں کی جانب سے ہیلپ لائن15پر جعلی اور بوگس کالیں کی گئیں۔پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں کیونکہ ان کے پرینک کال کے نتیجے میں کوئی بڑی واردات کا واقعہ یا ملزمان ہاتھ سے نکل جاتے ہیں۔اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرامـ باخبر سویرا میں گفتگو کرتے کرتے ہوئے
چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ڈی آئی جی کامران خان نے بتایا کہ15 پر کی جانے والی کالز میں سے 90فیصد جعلی جبکہ صرف دس فیصد اصلی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب مسلسل نمبروں سے آنے والی کالز کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے جعلی کال کرنے والوں کی شناخت کرکے ان کے نمبرز کو بلاک کیا جاسکتا ہے اور اس پرینک کال کے چارچز بھی لیے جانے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سروس میں حتی الامکان کوشش کی جاتی ہے کہ مصیبت زدہ افراد کی فوری مدد کی جائے مگر اس طرح کی جعلی کالز کی وجہ سے کام کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں