06:53 pm
 انصاف دیر سے ملنے کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔وزیراعظم عمران خان 

 انصاف دیر سے ملنے کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔وزیراعظم عمران خان 

06:53 pm


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن وراثتی سرٹیفکیٹ کا اجراء کردیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔لیٹر آف ایڈمنسٹریشن ، وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں جو سب سے پہلی امید آپ سے لگا کر بیٹھا ہو وہ یہ ہے کے جو نئی کورٹ آئی ہے اس کی وجہ سے جو زمینوں کی کیسز ہے وہ جلد حل ہونگے، پاکستان میں پیسے والے شخص کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، ہمارے ملک میں انصاف نا ملنے کی وجہ یہ ہے کے ہمارے قانون کی وجہ سے
انصاف بہت دیر سے ملتا ہے جس کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، کریمینل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لائیں گے، جب ہمارا کریمینل جسٹس سسٹم بہتر کام کرے گا  تو جرائم میں کمی آئے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  پہلی دفعہ ایک ریاست پیدا ہوئی تھی جس میں انصاف تھا، وہ مدینہ کی ریاست تھی،نادرا کی مدد سے 15 دن میں وراثتی سرٹیفکیٹ کا اجراء خوش آئند ہے،  مجھے اس قدم کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ اس کی وجہ سے عام عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوئیں ہیں، پاکستان میں ریفارم ہم تب مانتے ہے جب عام آدمی کی زندگی بہتر ہو۔عمرا ن خان نے کہا کہ  اوورسیز پاکستانیوں کو کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیے، اوور سیز پاکستانیوں کی تعداد 90لاکھ سے زائد ہے ، ان کی وجہ سے ہمارا ملک چلتا ہے، ہمارے قانون میں ان کے لیے آسانیاں نہیں ہیں، ہمارے ملک میں ہر جگہ قبضہ گروپ ہے، جس کی وجہ سے اوور سیز پاکستانیوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہوتا 

تازہ ترین خبریں