06:51 pm
نوازشریف نے طاہر ہ سید اور نعیم بخاری کا گھر کیسے توڑا تھا

نوازشریف نے طاہر ہ سید اور نعیم بخاری کا گھر کیسے توڑا تھا

06:51 pm



اپنے دور کے انتہائی پرکشش، جاذب نظر ،ذہین اور قابل وکیل نعیم بخاری اور پاکستانی کی انتہائی خوبصورت گلوکارہ طاہرہ سید کا گھر کیسے ٹوٹا۔ان دونوں میں طلاق کروانے میں میاں نوازشریف کا کیا کردار تھا۔ یہ آج کی رپورٹ  میں ہم آپ کو بتائیں گے۔پاکستان کا ایک ابھرتا ہوا وکیل، اپنی خوش لباسی، جاذب نظری، خوش گفتاری، حاضر جوابی اور حس مزاح کی وجہ سے
اپنی وکالت کے ساتھ ساتھ سرکاری ٹیلی ویژن کے پروگرام پراپنے جلوے دکھا رہا تھا۔یہ وکیل آج ملک کا معروف قانون دان اور حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کا اہم رہنما نعیم بخاری ہے۔اسی دور میں پاکستان کی ایک منجھی ہوئی گلوکارہ ملکہ پکھراج کی بیٹی طاہرہ سید اپنی آواز کے ساتھ ساتھ اپنی صراحی جیسی گردن اور اپنے حسن سے دیکھنے اور سننے والوں کو مسحور کرنے لگ گئی تھی ۔اپنے چند ہی گانوںسے طاہرہ سید ناظرین اور سامعین کے دلوں میں گھر کر گئیں۔لیکن طاہرہ سید کے دل میں گھر والی خوبصورت شخصیت نعیم بخاری تھے۔ یہ دونوں ایک ہی آفس میں کام کرتے تھے۔نعیم بخاری اپنی مذاحیہ باتوں سے طاہرہ سید کو ہنساہنسا کرلوٹ پوٹ کردیتے ۔انھوںنے طاہرہ سید کو شادی کا پیغام بھیجا۔جس پر طاہرہ سید نے اپنی والدہ ملکہ پکھراج سے بات کی۔گلوکارہ ماں بیٹی نے نعیم بخاری کی شخصیت ،ان کی ابھرتی ہوئی شہرت اور ان کے مزاج کو دیکھتے ہوئے شادی کےلئے رضامندی ظاہر کردی۔ یوں طاہرہ سید اور نعیم بخاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔دونوں کو اللہ تعالیٰ نے ایک بیٹا اور بیٹی عطا کی۔دونوں کی زندگی ہنسی خوشی گزر رہی تھی کہ دونوں کو کسی بد خواہ کی نظر لگ گئی۔ اس زمانے میں ایک فوجی ڈکٹیٹرنے اپنے ایک قریبی خاندان کو نوازنے کےلئے ایک سیاسی جماعت کی بنیاد ڈالی۔اس خاندان کے دوبھائیوں میں سے ایک پنجاب کا وزیراعلیٰ جبکہ دوسرا رکن صوبائی اسمبلی بن گیا۔ دونوںنے اپنے آقائوں کی آشیر باد سے اپنے کاروبار کو وسعت دینا شروع کر دی۔ پھر سیاست میں ترقی کرتے کرتے 1990میں ایک ملک کا وزیراعظم جبکہ دوسرا وزیراعلیٰ بن گیا۔یہیں سے دونوں کا سیاسی کیرئیر اپنے عروج کی جانب بڑھنے لگا۔ تاریخ کے ہر نو دولتیے کی طرح جہا ں ان دونوں بھائیوں نے کمائی کے جائز اور ناجائز ذرائع بنائے وہیں پر دونوں عیاش طبع اورنسوانی حسن و جمال کے رسیا تھے۔ ایک نے تو خیر کئی ایک شادیاں رچا لیں۔لیکن دوسرے کا شوق صرف خوبصورت عورتوں سے تعلقات استوار کرنا او ر پھر اسے بھلا دینا تھا۔یہ اس وقت کے وزیراعظم میاں نوازشریف تھےجن کی شکاری نظروں نے طاہرہ سید کے حسن کو پسند کرکے ان کی قربت حاصل کرنے کی کوششیں کردیں۔ میاں نوازشریف نے طاہرہ سید سے ٹیلی فون پر رابطے شروع کر دیے۔ اوران سے گانوںکی فرمائش کرنا شروع کردی۔وہ پہلے ان کی آواز اور پھر ان کے حسن کی تعریفیں کرنے لگے۔ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔یہاں تک کہ طاہرہ سید کو مری میں چئیرلفٹ کا کروڑوں روپے کا ٹھیکہ عنایت کردیاگیا۔یہاں تک کہ نوازشریف نے طاہرہ سید سے اظہار محبت کرنا شروع کردیا۔ نوازشریف کی دولت ، اور ان کے پاس موجود حکومت کی چکاچوند نے طاہرہ سید کی آنکھوں پر بھی پٹی باندھ دی۔ انھوںنے اس اظہار محبت پر اعتراض تو نہیں کیالیکن کمزور سے لہجے میں اپنی مجبوری بیان کردی کہ بھلا ان کے شوہر کے ہوتےہوئے یہ سب کچھ کیسے ہوگا۔ جس پر میاں نوازشریف نے حسین گلوکارہ کو بہلا اور پھسلا لیا کہ وہ نعیم بخاری سے طلاق لے لیں۔اس کے بعد نوازشریف ان سے شادی کر لیں گے اور وہ ملکہ بن کر محلو ں میں راج کریں گی۔ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور متوسط گھرانے کی گلوکارہ اس جھانسے میں آگئی اوریوں طاہرہ سید نے دولت کی ریل پیل، عالیشان بنگلوں، گاڑیوںاور جائیداد کے سبز باغ دیکھ نعیم بخاری سے طلاق لے لی۔ نوازشریف نے گلوکارہ کا گھر برباد کرنے کے بعد ان سے شادی نہیں کی لیکن اپنا دل بہلا کر انھیں ایک گزرے ہوئے خیال کی طرح فراموش کردیا۔اور عیش و عشرت اور وقت گزاری کے اس شوق نے دو زندگیاں تباہ کردیں۔ طاہرہ سید اور نعیم بخاری میں اب کوئی تعلق ہے نہ رابطہ۔ بچے صرف اپنی والدہ سے ملنے جایا کرتے ہیں۔نعیم بخاری اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مگن ہیں۔ لیکن بیوی کی بے وفائی اور نوازشریف کا ان کے گھر پر ڈاکہ شاید ایسے گھائو ہیں جنھیں وہ کبھی بھول نہیں سکیں گے۔

تازہ ترین خبریں

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں  کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم  کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ  دھماکہ،متعدد افرادزخمی

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ دھماکہ،متعدد افرادزخمی

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ