08:36 pm
نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم  کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔  کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نا کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم تعلیم کے موقع پر کیا جو ہر سال 24 جنوری کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ مذہبی تعلیمات کی رو سے تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر لازم  ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں یکساں تعلیمی نظام کے نفاذ کے لیے
اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں غریب طلباء وطالبات کو وظائف دے رہی ہے اور فیسوں کی مد میں معاونت فراہم کر رہی ہے جس کی بدولت غریب طلباء کو یونیورسٹیوں میں داخلوں کے حصول میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سے  قوموں کی تقدیر کو بدلا جا سکتا ہے اور انہیں پستیوں سے بلندیوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا کردار معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب حصول علم پر بہت زور دیتا ہے اور اساتذہ نوجوان نسل کو علم کی دولت سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کو ان کا جائز مقام دیے بغیر تعلیم کا حصول نا ممکن ہے۔انہوں نے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مربوط جامع پالیسی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

 نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہ بزدار بلکہ عمران خان ہیں،مسلم لیگ(ن)

ویلکم جی آیانوں۔بلاول بھٹو اچانک مریم کے گھرپہنچ گئے۔ آج کیا ہونےوالاہے؟ کارکنوں  یہ خبرپڑھ لیں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کامیاب،5 ماہ میںکتنے اکاؤنٹس کھلے؟

اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ کو کہاں پہنچا دیاگیا؟ کارکنوں کیلئے بڑی خبر

اپوزیشن ممبران سینیٹ کو خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے، شبلی فراز