09:07 am
بے لگام کوروناوائرس پاکستان میں48کی جان لے گیا

بے لگام کوروناوائرس پاکستان میں48کی جان لے گیا

09:07 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)کورونا وائرس کے حملے نہ تھم سکے ،پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 48افراد جاںبحق اور مزید ایک ہزار 594تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد11ہزار295ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 594 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 86 ہزار 489 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔




جن لوگوں نےپی ٹی آئی کوفنڈنگ کی وہ ممنوعہ نہیں ،شہبازگل
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 713، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 287، سندھ میں 2 لاکھ 40 ہزار 570، پنجاب میں ایک لاکھ 53 ہزار 410، بلوچستان میں 18 ہزار 736، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 795 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 901 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 561 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 888، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 832، اسلام آباد میں 465، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 254 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 21 لاکھ 30 ہزار 293 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 24 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 27 ہزار 635 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 55 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 376 اور ایک کروڑ 6 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 475 اور 88 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 36 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 68 ہزار 971 ہے۔برطانیہ میں 36 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 97 ہزار 329 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 72 ہزار 877 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 26 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 55 ہزار 441 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 55 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 85 ہزار 162 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ 24 ہزار 328 افراد متاثر اور 24 ہزار 933 ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

 ’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

نہری پانی میں کمی پر پیپلزپارٹی کا سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کا اعلان

نہری پانی میں کمی پر پیپلزپارٹی کا سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کا اعلان

اسفندیار ولی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، ملکی فضا سوگوار

اسفندیار ولی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، ملکی فضا سوگوار

پی ٹی آئی عہدیدار کورونا سے انتقال کرگئے،وزیراعظم عمران خان غم سے نڈھال

پی ٹی آئی عہدیدار کورونا سے انتقال کرگئے،وزیراعظم عمران خان غم سے نڈھال