09:31 am
طویل بندش کےبعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

طویل بندش کےبعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

09:31 am

اسلام آباد ر(روزنامہ اوصاف)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں کمپریسڈ نیچرل گیس ( سی این جی ) اسٹیشنز کو طویل بندش کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں بھی سی این جی اسٹیشن کو کھول دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو 5 روزہ بندش کے بعد اتوار 24 جنوری کو کھول دیا گیا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی سی این جی اسٹیشنز 37 روزہ طویل بندش کے بعد کھولا گیا ہے۔پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز آج اتوار 24 جنوری کی صبح 6 بجے کھولے گئے،



وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا
پنجاب اور پوٹھوہار کے سی این جی اسٹیشنز کو 37 دن سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔ لاہور کے سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح 6 سے شام 6 بجے تک گیس کی سپلائی جاری رہے گی۔سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو 12 گھنٹے کيلئے کھولا گیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی روک کر گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جارہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گیس کا شدید بحران جاری ہے، جس کی وجہ سے صوبے بھر میں آج صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ اتوار کو کھلے رہنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے سے جمعرات صبح 8 بجے تک دوبارہ بند کر دیئے جائیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باعث بڑی تعداد میں اس کاروبار سے منسلک افراد کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما فیاض پراچہ کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر خود ایل این جی درآمد کرے گا اور اسکا بزنس بلاتعطل جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبریں

میں عہدے سے مستعفی ہوجائوں گااگر۔۔۔اسپیکرقومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بڑاچیلنج دیدیا

میں عہدے سے مستعفی ہوجائوں گااگر۔۔۔اسپیکرقومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بڑاچیلنج دیدیا

آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا،فیصل واوڈا کی بطور  سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے بڑااقدام اٹھالیاگیا

آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا،فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے بڑااقدام اٹھالیاگیا

بے شک نمبر کاٹ لیں لیکن وزیراعظم نوازشریف ہی ہے،کمسن بچی

بے شک نمبر کاٹ لیں لیکن وزیراعظم نوازشریف ہی ہے،کمسن بچی

بلاتاخیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے ،وفاقی وزیر داخلہ

بلاتاخیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے ،وفاقی وزیر داخلہ

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار