01:31 pm
یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی  جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

کراچی (ویب ڈیسک )حکومت گرانے کی حکمت عملی پر اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرف سے عمران خان کو گھر بھیجنے کے معاملے پر اختلافات کا اظہار کھل کر کیا جانے لگا ہے۔گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کی تقریب سے خطاب میں سابق صدر آصف زرداری نے گزشتہ ماہ ہی پی ڈی ایم کو حکمت عملی بدلنے کا مشورہ دیا تھا۔گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں
تقریب سے خطاب میں اپوزیشن اتحاد کو عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد لانے سے متعلق مشورہ دیا۔اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے مشورے اور تجاویز سامنے آنے پر اعتراض اٹھادیا۔ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بلاول بھٹو کی گزشتہ روز کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد لانے کے نمبرز ہیں تو پیش کریں۔انہوں نے اس موقع پر پی پی چیئرمین کو یاد دلایا کہ سینیٹ میں نمبرز پورے ہونے کے باوجود اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوئی تھی۔ن لیگ نے اپنی سوچ واضح کردی ہے کہ وہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن مارچ کیا جائے، اس حوالے سےا حسن اقبال نے مارچ میں لانگ مارچ کرنے کی تجویز بھی دے دی۔کل بلاول بھٹو نے کہا تھاکہ حکومت کو گرانے کا آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، جو 10 جلسوں سے نہیں ہوا، ہوسکتا ہے چائے پر ایک ملاقات سے ہوجائے۔

تازہ ترین خبریں

عوام نااہل لیگ اور درباریوں کی خفیہ ووٹنگ پرخوشی سمجھتے ہیں، شہبازگل

(ن)لیگ نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑا اعلان کردیا

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول

سپریم کورٹ کی رائے :الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرز سے متعلق مشاورتی اجلاس آج ہو گا

انتخابی مہم ختم:سینیٹ الیکشن کا میدان کل سجے گا

(ن)لیگ ’’ووٹ کی عزت‘‘ کو تار تار کررہی ہے ، فردوس عاشق اعوان

پاکستان میں کورونا وائرس سے42افرادجاں بحق

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ انتخاب سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر دیا

پاک ترک دوستی ۔۔۔  پاکستان اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین سروس بحال ہو گئی۔