03:09 pm
 تحریک عدم اعتماد ایک نہیں سوبار لائو،ہم عمران کیساتھ کھڑے ہیں،شیخ رشید

تحریک عدم اعتماد ایک نہیں سوبار لائو،ہم عمران کیساتھ کھڑے ہیں،شیخ رشید

03:09 pm

راولپنڈی(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک نہیں سوبار لائو،ہم عمران کیساتھ کھڑے ہیں،پی ڈی ایم راولپنڈی آئے ہم ویلکم کریں گے مگر لانگ مارچ کیا تو پوری پی ڈی ایم ایکسپوز ہوجائیگی،مولانا فضل الرحمان بند گلی میں جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمان سے ہاتھ ہوجائےگا ،مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتا ہوں،فضل الرحمان آئیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے آئیں ایک ساتھ جلسہ کریں،پی ڈی ایم سے کہتا ہوں آئیں لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں،آپ کا استقبال کریں گے،



کھوکھرپیلس گینگ سےسواارب روپے کی اراضی واہ گزار کرائی،فردوس
پی ڈی ایم سے کہوں گے اپنے بندے لائیں، عمران خان بندے نہیں دیگاپیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنے مسائل خود حل کرلیں گے،پہلے صرف پاناما تھا، اب پاناما ٹو آگیا ہے،اب تو بلاول کہتا ہے عدم اعتماد لائیں گے، ایک دفعہ نہیں سو دفعہ لاوَ،ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،رواں سال ہی مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کریں گے، ماضی میں ایسے معاہدے کیے گئے جس کی وجہ سے بجلی مہنگی کرنا پڑی،مہنگائی اس لیے زیادہ ہوئی کہ چوروں نے بہت زیادہ لوٹا۔راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مدرسوں کو دین کے مینار سمجھتے ہیں آپ ان مدرسوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے کوئی فکر نہیں ہے ،پیپلزپارٹی اپنے مسئلے سیٹ کرنے کی ماہر ہے مگر مولانا فضل الرحمن کی سیاست کی وجہ سے دین کے مدرسوں کو نقصان پہنچے گا ، مدرسوں میں یارسول اللہ کانعرے بلند ہو ہم ان کے ساتھ ہیں مگر مولانا فضل الرحمن یہودیوں کا الزام لگاتا ہیں، آپ ختم نبوت کا الزام لگاتے ہیں ، آپ کشمیر کی بات کرتے ہیں ۔ہم کہتے ہیں کہ دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے مگر اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتے اور ختم نبوت قانون میں کوئی مائی کا لعل تبدیلی نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہاکہ پہلے پانامہ آیا اور اب فارن فنڈنگ کیس کی صورت میں پانامہ ٹو آگیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ استعفے نہیں دیں گے، ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے،میں وقت سے پہلے بات کرتا ہوں اور لوگ مذاق اڑاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ منی لانڈنگ کا شور مچایا ہواہے اس جلسے سے کم لوگ تھے جو الیکشن کمیشن کے آگے احتجاج کرنے آئے تھے ۔پی ڈی ایم سے کہنا چاہتا ہوں کہ کب آپ لانگ مارچ کرنا ہے ہم اس کا استقبال کریں گے آپ کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرینگے مگر بندے اپنے لے کر آئیں اور قانون کے دائر میں آئیں جو آپ کا حق ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول کہتا ہے کہ عدم اعتماد لائو ایک دفعہ چھوڑ کر سو دفعہ لائو۔سینٹ میں تحریک عدم اعتماد لائے اور گیارہ ممبر ہی ان کے غائب ہو گئے ۔صدر کے الیکشن میں کیا ہوا جس پر مولانا فضل الرحمن لعنت بھیجتے ہیں اسی اسمبلی میں وہ صدر کے امیدوار تھے ،اسی اسمبلی میں ان کا لیڈر بیٹھا ہے لیکن مولانا فضل الرحمان آپ لوگوں کا وقت ضائع کررہے ہیں۔آپ سے ہاتھ ہونیوالا ہے اور آپ ہاتھ ملتے رہے جائیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ ہم نے کوشش کی ہے کہ آپ پر اور اس شہر پر کسی قبضے گروپ کا نام نہ ہوصرف اللہ اور اس کے رسول کا نام ہو،کسی بدمعاشی کا نام نہ ہو ، کسی مافیا کا نام نہ ہو۔ہم یہ جدوجہد عمران خان کی قیادت میں جاری رکھیں گے اور مافیا کو اکھاڑ پھینکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام کی تکلیف کا احساس ہے ٗ عوام کا درد ان کے دل میں ہے لیکن آئی ایم ایف کی وجہ سے اور ملک پر ماضی کے قرضوں کی وجہ سے مہنگائی کرنا پڑرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو مشورہ دیتا ہوں کہ لانگ مارچ نہ کریں تاکہ آپ کا پردہ رہ جائے کیونکہ لاہور جلسہ ، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج اور استعفے دینے کے معاملات میں آپ ناکام ہو چکے ہیں ،اگر اپنا پردہ رکھنا ہے تو لانگ مارچ نہ کریں کیونکہ آپ کی پوزیشن بہت کمزور ہے اور میں نہیں چاہتا کہ آپ ایکسپوز ہو جائیں گے ۔

تازہ ترین خبریں

وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

سب سے آسان ترین نوکری۔۔تنخواہ تین لاکھ روپے ۔ پنشن بھی ملے گی ۔۔ جلد سے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

سب سے آسان ترین نوکری۔۔تنخواہ تین لاکھ روپے ۔ پنشن بھی ملے گی ۔۔ جلد سے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

خواجہ آصف کی ضمانت۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ۔۔  خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

خواجہ آصف کی ضمانت۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ۔۔ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

پاکستان کے بزرگ شہریوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔بزرگوں کیلئے حکومت نے شاندار بل منظور کر لیا۔۔

پاکستان کے بزرگ شہریوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔بزرگوں کیلئے حکومت نے شاندار بل منظور کر لیا۔۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

 وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ  ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ