09:47 am
زرداری نے پی ڈی ایم کو استعمال کرلیا،پیپلزپارٹی اتحاد سے جلد الگ ہوجائیگی،فواد

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ زرداری اور نوازشریف ماضی کے سیاسی کردار ہیں ،تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زرداری نے پی ڈی ایم کو جتنا استعمال کرنا تھا کرلیا ہے پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی ، بلاول کی عدم اعتماد کی بات ایک اور ناکامی ہے ، نہ استعفے نہ لانگ مارچ ہو گا سب اپنی تنخواہ پر کام کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ۔

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
فواد چوہدری نے کہاکہ ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں ،پھر وقت گزر جاتا ہے اورنیا بیان آجاتا ہے الگے تین ماہ بہت اہم ہیں ،تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں ،زمانہ اوروقت آگے چلاگیاہے آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں ۔وفاقی وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ گرداتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، بزنس پر توجہ دیں ،پی ڈی ایم ایک دوسرے کی چوری بچانے کااتحاد ہے ،اپوزیشن اتحاد کی بنیاد غیراخلاقی اور غیرسیاسی تھی،اپوزیشن اتحاد کی پالیسیاں کسی نابالغ قیادت کی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ زرداری اورنوازشریف ماضی کے سیاسی کردار ہیں ،زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کو جتنا استعمال کرناتھا کرلیا،پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی ۔فوادچودھری نے کہاکہ بلاول کی عدم اعتماد کی بات ایک اورناکامی ہے،نہ ستعفے نہ لانگ مارچ ہو گاسب اپنی تنخواہ پر کام کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

 ہم کشمیر پریمیئر لیگ کو پروموٹ کررہے ہیںبھارت بھی ایسے ہی ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائے ان کو کس نےروکاہے۔ شاہ محمود قریشی 

پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑوں کی نہیں بچوں کی جنگ چل رہی ہے ۔ شہریار آفریدی 

 افغانستان میں بڑھتی کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے اثرات۔۔۔ پی پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرلیا 

عالمی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔سندھ میں قیدیوں سے ملنے پر پابندی عائد 

5لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ  6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔۔۔۔  پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ نواز شریف 

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

کراچی میں لاک ڈاون کے اثرات ۔۔۔۔۔  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے

مہنگائی کا ایک اور بم ۔۔۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا

اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

 نریندرمودی کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہے۔فرخ حبیب