10:39 am
پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

10:39 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم نکات میں شامل ہیں، بلاول بھٹوزرداری کا بیان کوئی نئی بات نہیں ،پی ڈی ایم عدم اعتماد،احتجاج،لانگ مارچ اور استعفوں سمیت تمام آپشنز استعمال کرے گی ، لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآگیا،پی ڈی ایم نے ان کی کرسیاں ہلا دی ہیں تب ہی انہیں پارلیمنٹ کی فکر ستانے لگی ہے ۔نجی ٹی وی سے صبح کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ نیب اور حکومت کے درمیان گٹھ جوڑ ہے ،




استعفے یاعدم اعتماد،ہمارا مقصدنااہل حکومت کو گھربھیجنا ہے،قمرزمان کائرہ
حکومت نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہی ہے اور احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے جہاں تک بلاول بھٹو کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کا بیان ہے تو یہ کوئی بات نہیں ہے ،تحریک عدم اعتماد بھی ایک آپشن ہے جبکہ دیگر پی ڈی ایم آپشنز میں لانگ مارچ اور استعفے بھی شامل ہیں اسی طرح احتجاج اور ریلیوں کے پروگرام بھی شامل ہیں ،پی ڈی ایم کے نکات میں تحریک عدم اعتماد سمیت کئی دیگر آپشنز بھی شامل ہیں جن کو حکومت کیخلاف استعمال کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت براڈ شیٹ کے معاملے پر بھی ایکسپوز ہو چکی ہے اور فارن فنڈنگ کیس بھی دوبارہ لگ چکا ہے جس میں پی ٹی آئی نے اسرائیل اور بھارت لابی کرنیوالی فرموں سے پیسے لئے تھے ،یہ کیس بھی ایک آپشن ہے اور ہم اس ناجائز حکومت کو گرانے کے لئے تحریک عدم اعتماد سے لے کر ہر قانونی و آئین کام کریں گے جس کے ذریعے اس حکومت سے عوام کونجات دلائی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اب ان حکمرانوں کو پارلیمنٹ یاد آگیا ہے ڈھائی سالوں میں کتنی مرتبہ عمران خان پارلیمنٹ گئے ہیں ؟ اور ڈھائی سال میں اپوزیشن تو پارلیمنٹ آتی رہی مگر یہ لوگ نہیں آتے تھے ۔اب ان کوپارلیمنٹ اورجمہوری عمل کی یاد کیوں آرہی ہے ؟ان کو یاد ہوگا کہ ان لوگوں نے پانامہ ایشو پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے اور اسے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حل کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ان حکمرانوں کی نظر میں پارلیمنٹ کی کوئی عزت نہیں کیونکہ یہ ماضی میں جعلی پارلیمنٹ کہتے رہتے اور پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے تھے اب ان کو پارلیمنٹ کی فکر اس لئے ہے کہ پی ڈی ایم کا احتجاج زور پکڑ رہا ہے اور ان کی کرسیاں ہلتی نظر آرہی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا

تنزانیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افرادہ ل ا ک

تنزانیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افرادہ ل ا ک

بغیرٹیسٹ یا گھر بیٹھے نوکری لینے کا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا، وزیر تعلیم سندھ

بغیرٹیسٹ یا گھر بیٹھے نوکری لینے کا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا، وزیر تعلیم سندھ

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد ف ع لی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد ف ع لی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات

یا میرے مالک ہمیں معاف فرما ، پاکستان کے اہم شہر میں سگے باپ نے 17سالہ بیٹی کو سوتا پا کر ۔۔۔۔! استغفر اللہ

یا میرے مالک ہمیں معاف فرما ، پاکستان کے اہم شہر میں سگے باپ نے 17سالہ بیٹی کو سوتا پا کر ۔۔۔۔! استغفر اللہ

آرمی چیف کی ایکسٹیشن کے حوالے سے مریم کا بیان ، پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

آرمی چیف کی ایکسٹیشن کے حوالے سے مریم کا بیان ، پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

کپتان کے دور حکومت میں ایک ساتھ 10 بڑی خوشخبریاں ، کچن کی دس چیزوں کی قیمتوں میں زبردست کمی ، مزہ ہی آگیا

کپتان کے دور حکومت میں ایک ساتھ 10 بڑی خوشخبریاں ، کچن کی دس چیزوں کی قیمتوں میں زبردست کمی ، مزہ ہی آگیا

باغی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ساتھی ارکان اسمبلی ان کا ساتھ چھوڑنے

باغی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ساتھی ارکان اسمبلی ان کا ساتھ چھوڑنے

عمران خان وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

عمران خان وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

راہ چلتی طالبہ کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار

راہ چلتی طالبہ کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار

 اساتذہ بھرتیوں کےلئے لیا گیا ٹیسٹ ایک فیصد امیدوار بھی پاس نہ کرسکے

اساتذہ بھرتیوں کےلئے لیا گیا ٹیسٹ ایک فیصد امیدوار بھی پاس نہ کرسکے

کراچی میں آج رات سے پیر تک سی این جی بند کرنےکا فیصلہ

کراچی میں آج رات سے پیر تک سی این جی بند کرنےکا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنمادعا بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کردی

پی ٹی آئی رہنمادعا بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کردی

پاکستان کے اہم شہرمیں نئی نویلی دلہن نے اپنی جان لے لی ، جانتے ہیں وجہ کیا سامنے آئی ؟ 

پاکستان کے اہم شہرمیں نئی نویلی دلہن نے اپنی جان لے لی ، جانتے ہیں وجہ کیا سامنے آئی ؟