12:36 pm
نالائقوں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا ،مریم اورنگزیب

نالائقوں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا ،مریم اورنگزیب

12:36 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا قومی اثاثے نیلام کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائقوں نااہلوں اور چوروں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا گیا ،اثاثے گروی رکھنے کا عمل فوری روکا جائے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نےایف نائن پارک گروی رکھنے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں منصوبے بن رہے تھے جبکہ نئے پاکستان میں منصوبے نیلام ہو رہے ہیں،



شبلی فراز نے پی ڈی ایم کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کاثبوت دیدیا
انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف کےدور میں پاکستان کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا تھا ،نالائقوں نااہلوں اور چوروں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا گیا ہے ،نواز شریف اور شہباز شریف نے منصوبے بنائے اور نالائق ، نااہل اور چور منصوبے اور اثاثے بیچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان اور پارکس آباد کئے تھے ،نئے پاکستان میں کھیلوں کے میدان اور پارکس کو نیلام کیا جا رہا ہے،نواز شریف، شہباز شریف نے موٹرویز، پارک، ہسپتال، ہوائی اڈے بنائے، عمران صاحب ان سب کو گروی اور نیلام کر رہے ہیں،عمران صاحب ’’سب بیچ دے‘‘ کے ایجنڈے پر کاربند ہیں ۔قومی اثاثے جس احمقانہ طریقے سے سے گروی رکھے جا رہے ہیں، کوئی محب وطن ایسا نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہاکہ ایف نائن پارک سمیت قومی اثاثے کوڑیوں کے بھاؤ گروی رکھے جا رہے ہیں،حکومت کو معلوم ہے کہ وہ قرض ادا نہیں کر سکے گی اور قرض دینے والے ان اثاثوں کع فروخت کر کے کھربوں کمائیں گے،قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ اس مشکوک عمل میں کس کی جیب میں کتنے پیسے جا رہے ہیں؟ ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کے اثاثوں میں اضافہ کیا، عمران صاحب اثاثے بیچ رہے ہیں،عوام کا آٹا بجلی گیس دوائی روزگار کاروبار کھانے والا چور اور کرپٹ عمران مافیا اب قوم کے اثاثے کھا رہا ہے ، پاکستان کے اثاثے گروی رکھنے کے ایجنڈے پر عمل کے لئے عمران صاحب کو فارن فنڈنگ ہوئی تھی ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ کے اثرات آج پاکستان کے ہر شعبےمیں دیکھے جا سکتے ہیں،کسی ملک کے خلاف صرف سب سے بڑی سازش نکمی، نالائق، چور اور کرپٹ حکومت مسلط کرنا ہوتا ہے۔آج کے حالات گواہی دے رہے ہیں کہ عمران صاحب کو کیوں ملک پر مسلط کیا گیا؟ کیوں اربوں روپے عمران صاحب کی جیب میں ڈالے گئے؟۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں