03:40 pm
حکومت سے کوئی تعاون ہوگا نہ بات سنیں گے،مریم نواز

حکومت سے کوئی تعاون ہوگا نہ بات سنیں گے،مریم نواز

03:40 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا اب این آر او مانگ رہے ہیں،اپوزیشن ان کی کوئی بات سنے گی نہ تعاون کیا جائے گا ،حکومت اپوزیشن کی نہیں بلکہ اپنے ارکان کی فکر کرے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کی بات پی ڈی ایم کے اجلاس میں سامنے آئی تو دیکھیں گے اوراگر انہوں نے ایسی بات کہی ہے تو تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کے نکات میں شامل ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ۔
 
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے نکات میں اور بھی بہت کچھ شامل ہے ،وقت آنے پر استعفے بھی دینگے، لانگ مارچ بھی ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے پورا ملک گروی رکھ دیا ہے سینٹ ہیں نویں عام انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی چیئرمین سینٹ کا الیکشن چوری ہونیوالا معاملہ الگ ہے ،انہوں نے کہاکہ نہیں بتا سکتی کہ حکومتی وزرا اپوزیشن کے پاس کیا لینے آئے تھے تاہم ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی کوئی بات نہیں سنیں گے اور نہ ہی تعاون کیا جائے گا،اب حکومت کو این آر او مانگ رہی ہے جو اپوزیشن نہیں دے گی ۔ حکومت اپوزیشن کی بجائے اپنے اراکین کی فکر کریں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سارا ملک ن لیگ کے ٹکٹ لے گا مگر پی ٹی آئی کو ٹکٹ دینے کیلئے کوئی آدمی نہیں ملے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی اب تک جو سامنے آئی ہے اس کے مطابق ہر روز مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان برپا ہورہا ہے ،لیز کی ادائیگی پر ملائشیا میں جہاز کو روک لیا گیا جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ۔موجودہ حکومت نے دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کا نام بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔حکومت کی نالائقی اور نااہلی نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور عالمی تنظیمیں اب کہہ رہی ہیں کہ پی آئی اے میں سفر نہیں کرنا۔

تازہ ترین خبریں

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

 ’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

نہری پانی میں کمی پر پیپلزپارٹی کا سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کا اعلان

نہری پانی میں کمی پر پیپلزپارٹی کا سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کا اعلان

اسفندیار ولی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، ملکی فضا سوگوار

اسفندیار ولی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، ملکی فضا سوگوار