11:36 am
چینی سفیر کا ایک قیدی کوخط کسی اعزاز سے کم نہیں،شہبازشریف

چینی سفیر کا ایک قیدی کوخط کسی اعزاز سے کم نہیں،شہبازشریف

11:36 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے احتساب عدالت میں چینی سفیر کا خط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے سفیر کا ایک قیدی کو خط کسی اعزاز سے کم نہیں،چینی سفیر نے خط میں میرے سی پیک منصوبوں کی تعریف کی ہے۔شہبازشریف اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میںمنگل کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔


وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا
شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔ فاضل جج نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر لیگی رہنما نے کہا ایک خط دینا چاہتا ہوں۔شہباز شریف نے چین کے سفیر کا خط عدالت میں پیش کر دیا اور کہا کہ مجھے آج ہی یہ خط ملا ہے، چین کے سفیر نے میرے نام خط لکھا اور میرے سی پیک منصوبوں کی تعریف کی، ایک قیدی کو چین کا سفیر خط لکھ رہا ہے جو کسی اعزاز سے کم نہیں، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، میرے اوپر الزامات کی دو سال سے بوچھاڑ ہو رہی ہے، اس کے باوجود چین کے سفیر میری تعریف کر رہے ہیں۔عدالت میں شہباز شریف کے چین کے سفیر کا خط پڑھنے پر پراسکیوشن نے اعتراض کر دیا۔ پراسکیوٹر نے کہا کہ خط کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں، عدالتی وقت ضائع نہ کیا جائے۔ فاضل جج نے کہا شہباز شریف کو پہلے کہا ہے کہ کیس کے متعلق بات کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے منصوبوں کو دنیا مان رہی ہے۔
قبل ازیں آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔پیشی کے موقع پر میاں شہبازشریف نے کہاکہ میرے خلاف کوئی گواہ نہیں ہے لہذا حاضری لگائی جائے جس پر جج نے شہبازشریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حاضری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ،آپ پہلے عدالت نمبر دو پیش میں ہوںاور منی لانڈرنگ پر کارروائی کروائیں پھر یہاں پیش ہوں،جس پر شہبازشریف نے کہاکہ ٹھیک ہے عدالت نمبر دو سے اجازت لے کر آپ کے حضور پیش ہوتا ہوں ۔
 

تازہ ترین خبریں

شادی میں جانے کیلئے تیار ہو رہی تھی خاتون، تبھی ہوا کچھ ایسا کہ دیکھ کر آپ کے اڑ جائیں گے ہوش

شادی میں جانے کیلئے تیار ہو رہی تھی خاتون، تبھی ہوا کچھ ایسا کہ دیکھ کر آپ کے اڑ جائیں گے ہوش

آندھی اور گرج چمک۔۔ بارشوں کی نئے سلسلے کی انٹری ۔آئندہ کتنے روز تک بادل برستے رہیں گے۔

آندھی اور گرج چمک۔۔ بارشوں کی نئے سلسلے کی انٹری ۔آئندہ کتنے روز تک بادل برستے رہیں گے۔

 ہم وزیراعظم کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل  کیلئے کوشاں ہیں،زلفی بخاری

ہم وزیراعظم کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں،زلفی بخاری

منی لانڈرنگ کیس :ایف آئی اے نے شہبازشریف کو20جون کو طلب کرلیا

منی لانڈرنگ کیس :ایف آئی اے نے شہبازشریف کو20جون کو طلب کرلیا

نئے مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع

نئے مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں  گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں  کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم کل سیف سٹی  ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

وزیراعظم کل سیف سٹی ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی