01:01 pm
اپوزیشن اپنے کھودے گڑھے میں خود گرچکی ہے،فرخ حبیب

اپوزیشن اپنے کھودے گڑھے میں خود گرچکی ہے،فرخ حبیب

01:01 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے لئے گڑھا کھودا اور خود گرگئی،مولانا فضل الرحمن اور مریم نوازاپنی فارن فنڈنگ،جعلی اکائونٹس اوراثاثوں کی رسیدیںالیکشن کمیشن اور عدالتوں میں جمع کرائیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حافظ حسین احمد اور مولاناشیرانی کو بلا لیں جو اس بات کا بار بار اعتراف کررہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن نے فارن فنڈنگ لی ہے اور یہ شخص فارن فنڈنگ الزام پی ٹی آئی پر لگا رہا تھا اور ان کی اپنی پارٹی رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے ۔
 
انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے ڈی آئی خان ، چک شہزاد اور ملک گیر جو جائیدادیں بنائی ہیں وہ اسی فارن فنڈنگ سے بنی ہیں اور جو لانگ مارچز حکومت کے عدم استحکام کیلئے کیے گئے اس کا خرچ بھی سامنے آئے گا کہ وہ کس ملک نے اٹھایا ہے ، انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرکے گئے ہیں ایک چوری دوسرا سینہ زوری۔مولانا کے اپنے ہاتھ فارن فنڈنگ سے رنگے ہوئے ہیں اور الزامات پی ٹی آئی پر لگا رہے ہیں ،آج مولانا کو اس چیز کا حساب دینا پڑے گا کہ یہ چندہ کہاں سے آیا ، ذرائع کونسے ہیں ؟انہوں نے کہاکہ مولانا کو عراق اور لیبیا سے فنڈنگ کا بھی حساب دینا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے کہ وہ فارن فنڈنگ میں ملوث تمام پارٹیوں کو بلا سکتا ہے ، فرخ حبیب نے کہاکہ جو ماضی میں فارن فنڈنگ لیتی رہی ہیں آج وہ تمام جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں ۔ایک شخص کو آگے لگایا اور ایک گڑھا کھودا گیا اور آج خود اس گڑھے میں گر گئے ہیں ۔نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے دس بلین ڈالر لئے اور بے نظیر بھٹو کی حکومت کیخلاف استعمال کئے ۔یہ سب بے نظیر بھٹو نے اپنی کتاب میں لکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر مولانا فضل الرحمن کے ہاتھ صاف ہیں تو آکر الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کرائیں ۔آپ کس منہ سے اسلام کی بات کرتے ہیں آپ کو اسلام آباد کی فکر ہوتی ہے ، مریم صفدر کو باربار چیلنج دے رہا ہوں کہ اپنی رسیدیں الیکشن کمیشن میں آئیں اورمریم صفدرعدالتوں میں جعلی اکائونٹس ،پاپڑوں والے کا حساب بھی دیںاور رسیدیں جمع کرائیں ۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

 پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں 

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں 

اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ شیخ رشید احمد 

اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ شیخ رشید احمد 

یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل

یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل

 ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے۔شہباز گل 

 ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے۔شہباز گل