02:11 pm
نیب کیخلاف پروپیگنڈہ جاری،چورڈ کیت چوہدری بن گئے ،ملک میں  کیاچل رہاہے

نیب کیخلاف پروپیگنڈہ جاری،چورڈ کیت چوہدری بن گئے ،ملک میں  کیاچل رہاہے

02:11 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، میں ذاتی طورپر کسی کو جانتا بھی نہیں تو ان سے انتقام کیوں لوں گا ،نیب کیخلاف تواتر کیساتھ مذموم پروپیگنڈہ جاری ہے ،نیب کیخلاف پروپیگنڈا وہ لوگ کررہے ہیں جن کیخلاف کوئی انکوائری یا تحقیقات چل رہی ہے،کوئی ایک بھی
تاجر نیب کی وجہ سے متاثر ہوا تو ملک چھوڑ کر چلا جائوں گا ،چند موٹے چوہے پکڑے تو 10سے15 ارب روپے تین ماہ میں برآمد کیے ،مذموم پروپیگنڈے کی وجہ سےنیب کٹہرے میں کھڑا ہوگیا ہے،کوئی دھمکی،بلیک میلنگ راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی،اگرنیب نے غلط ریفرنس دائرکیا ہے توعدالت میں چلے جائیں،ہم جواب نہیں دیتے خاموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ایک صاحب کے بارےمیں شکایات آئیں ، پانچ سے چھ سال ہوگئے ہیں پیسے دیئے ہیں مگر پلاٹس نہیں ملے نہ واپس پیسے ملے جس پر میں بطور چیئرمین نیب اس کو طلب کیا اور اس صاحب سے پوچھا کہ آپ نے ان لوگوں سے پلاٹس کے لئے پیسے لئے ہیں اور کتنے لئے ہیں تو اس صاحب نے جواب دیا کہ تھوڑے سے لئے ہیں جس پر میں نے پھر سوال کیا کہ کتنے تھوڑے سے ؟ جس پر اس صاحب نے جواب دیا کہ ڈھائی ارب روپے ہیں ۔تو میں نے کہاکہ ڈھائی ارب روپے آپ نے لیے ہیں آپ لوگوں کو پلاٹس دیدیں یا پیسے واپس کردیں اس میں جھگڑے کی کوئی بات ہے ہی نہیں ۔جس پر اس صاحب نے جواب دیا کہ ابھی میں نے پیسے اکٹھے کیے ہیں اور پھر زمین خریدوں گا تاہم ابھی مجھے زمین نہیں مل رہی ۔اگر نیب مجھے زمین لے کر دیدے تو میں ان کو پلاٹس ابھی دیدوں گا جس پر میں نے کہاکہ نیب کیسے زمین آپ کو لے کر دے سکتا ہے ۔میں نے اس صاحب سے کہا کہ آپ مہربانی کریں اور ان لوگوں کو پیسے واپس کردیں جو اس نے قسطوں میں واپس کرنے کا کہااورایک ارب روپے انہوں نے نقد دیئے اور باقی وہ قسطوں میں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ پیسہ بے بس ، یتیموں اور پنشنرز کا تھا جواپنی جمع پونجی اکٹھے کرکے اپنی اولاد کے مستقبل کیلئے پلاٹس خریدنا چاہتے تھے۔جن کا خواب تھا کہ ہمارا بھی دو کمرے کا گھر ہو۔انہوں نے کہاکہ جب ایک بار ڈکیتی ہوجائے تو اس کی واپسی کا چانس بہت کم ہوتا ہے ، میں دو چار روپے کی بات نہیں کررہا بلکہ اڑھائی ارب کی بات کررہا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ لاہورمیں ایک بہت ہی معروف ہائوسنگ سوسائٹی ہے جس سے ہم نے دو سال کے عرصے میں دو ارب کی رقم ریکوری کی ہے اور یہ بہت دوستانہ ماحول میں ریکور کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو لوٹنے والے اللہ کو بھی جواب دہ ہوں گے اورلٹیروں کو اللہ کے ہاں ہر چیز کا حساب دینا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ایک سوسائٹی کو میں نے پلاٹس کے لئے 45لاکھ روپے دیئے مگر آج مجھے نہ پلاٹس ملا اور نہ ہی پیسے ملے ،تاہم بعد میں سوسائٹی انتظامیہ میرے پاس آئی اور مجھے چیک اور پلاٹس دونوں دینے کی آفر کی لیکن میں نے کہاکہ پہلے آپ ان لوگوں کو پلاٹس یا پیسے واپس کریں جو غریب غربا ہیں ۔چیئرمین نیب نے کہاکہ ماضی میں آپ تگڑے لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالنا تودور کی بات پوچھ بھی نہیں سکتے تھے مگر بطور نیب چیئرمین میں نے ان کوپکڑا اور ان سے پوچھا کہ پہلے آپ کے پاس ہونڈا موٹرسائیکل ہوا کرتی تھی اور آج آپ کے دبئی میں پلازے بھی ہیں اور ہر چیز ہے تو یہاں کہاں سے آئے انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ماسوائے اس کے ان کا ملک سے چلے جانا ہی بہتر ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب میں نے چیئرمین نیب بنا اور بڑے لوگوں کے کیسز کھولے تو مجھے کتنی دھمکیاں دی گئیں اور کتنے لالچ دیئے گئے مگر میں نے تمام دبائو کو ایک طرف رکھ کر کہا کہ میں ملک کی لوٹی گئی دولت واپس قومی خزانے میں لے آئوں گا اور اب تک 487ارب روپے میں نے ریکور کیا ہے ۔اتنی بڑی تعداد میں رقوم ریکور کرنا وہ بھی جو ڈکیتی کی نظر ہو چکا ہو اتنا آسان کام نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 1235 ریفرنسز ملک بھر میں پڑے ہیں مگر ان ریفرنسز میں ایک بھی ریفرنس تاجروں اور بزنس مین کمیونٹی کیخلاف نہیں بنتاتو اس لئے تاجروں کو یہ پریشانی نہیں ہونی چاہیے ،کوئی ایک بھی تاجر نیب کی وجہ سے متاثر ہوا تو ملک چھوڑ کر چلا جائوں گا ۔انہوں نے کہاکہ کوئی ایک پراجیکٹ بن رہا ہو اور نیب کہے کہ یہ پراجیکٹ بند کرو ایسا ہرگز نہیں ہو گا ، ہم نے کوئی پراجیکٹ بند نہیں کیا اور نہ ہی کسی کیخلاف بے انصافی پر مبنی کارروائی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں ذاتی طورپر کسی کو جانتا بھی نہیں

تازہ ترین خبریں

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، فردوس عاشق اعوان

 اپوزیشن کی سیاست ’’حکومت میں آئو اور خوب پیسے کمائو‘‘ ہے،فواد چوہدری

اپوزیشن کی سیاست ’’حکومت میں آئو اور خوب پیسے کمائو‘‘ ہے،فواد چوہدری

فیصل واوڈا نااہل ہونے سے بچ گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

فیصل واوڈا نااہل ہونے سے بچ گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

پی سی بی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش

پی سی بی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش

غریدہ فاروقی پی ڈی ایم کی کامیابی پر خوشی سے نہال

غریدہ فاروقی پی ڈی ایم کی کامیابی پر خوشی سے نہال

سینیٹ انتخابات میں ہار ۔۔ عمران خان ایوان سےاعتمادکاووٹ لیں گے ۔ شاہ محمود قریشی

سینیٹ انتخابات میں ہار ۔۔ عمران خان ایوان سےاعتمادکاووٹ لیں گے ۔ شاہ محمود قریشی

سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پارلیمنٹ کا عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے ۔ اسلم غوری

سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پارلیمنٹ کا عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے ۔ اسلم غوری

میں خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کا انتخاب ہار گیا ہوں، ہار جیت ہر جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہے اور مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔فرحت اللہ بابر

میں خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کا انتخاب ہار گیا ہوں، ہار جیت ہر جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہے اور مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔فرحت اللہ بابر

سندھ اسمبلی میں بھی پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں کامیاب

سندھ اسمبلی میں بھی پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں کامیاب