11:19 am
سندھ میں 37 ہزار اساتذہ مقامی سطح پر بھرتی کرنے کی منظوری

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ کابینہ نے 37 ہزار  اساتذہ مقامی سطح پر بھرتی کرنے کی منظوری دےدی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ محکمہ تعلیم میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی بھرتیاں یونین کونسلز اور تعلقہ سطح پر کی جائیں گی، اساتذہ کی بھرتی این ٹی ایس اور سینئر اساتذہ کی بھرتی ایس پی ایس سی کے ذریعے
ہوگی جب کہ 5 فیصد کوٹا معذور افراد کے لیے مختص ہوگا۔ کابینہ نے نثار کھوڑو، سید سردار شاہ اور سعید غنی پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو نئی بھرتیوں کی پالیسی وضع کرے گی۔اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے 2020 کی بارشوں سے متاثرین کے لیے 4 ارب 2 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار روپے امداد دینے کی منظوری دی ہے، یہ رقم موبائل بینکنگ کے ذریعے دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ریونیو کو ہدایت کی کہ 15 دن میں رقم کی ادائیگی شروع ہونی چاہیے۔ کابینہ نے سندھ پولیس فیملی کلیم رولز 1934میں ترمیم کرتے ہوئےشہید پولیس اہلکاروں کی تنخواہ ،پروموشن اور دیگر مراعات جاری رکھنے کی منظوری بھی دی۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ ۔۔ یو ٹرن ماسٹر حکومت کا ریفرنس کے بعد آئینی ترمیم کا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے۔ نیئر بخاری

پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کا معاملہ ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے تمام خبروں کی تردید کردی

مولانا فضل الر حمان کیساتھ ایک مرتبہ پھر دھوکا ہوگا ۔۔۔ان کے بیانات نے پی ڈی ایم کے اندرونی معاملات کا پول کھول دیا۔فیاض چوہان

مریم نواز نے عمران خان کوبڑادھچکادیدیا،سیاسی حلقوں میں کہرام برپا

اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا ۔۔۔۔۔ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا

 آئیڈیا جسٹ پاکستان نے وزیر اعظم کی کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ لون اسکیم کی حمایت کے معاہدے پر دستخط کردئے

 صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیتون کی کاشت، بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبے جلد عمل لائیں جارہے ہیں ۔ شاہ فرمان

طلبہ و طالبات تیار رہیں ۔۔۔این سی اوسی نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔