11:42 am
نیپرا میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق سماعت :وزارت توانائی سے ریکارڈ طلب

نیپرا میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق سماعت :وزارت توانائی سے ریکارڈ طلب

11:42 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئے وزارت توانائی سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی پی اے نے ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ، نیپرا نے دوران سماعت سوال کیا کہ دسمبر میں فرنس آئل پر بجلی کیوں پیدا کی گئی ، پاور سیکٹر کو گیس کی مکمل سپلائی کیوں نہیں ملی ، پاور سیکٹر کے حصے کی گیس کہاں گئی ؟
 
صارفین کو کیسے سمجھائیں کہ پاور سیکٹر کی گیس کہاں گئی ۔بجلی کی قیمت میں 1.30 روپے سے 1.60 روپے تک اضافے کا امکان ہے ، منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ ہو گا ۔ دوران سماعت نیپرا حکام کا کہناتھا کہ اعدادوشمارکاجائزہ لینے کے بعدبجلی کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ ہوگا،دسمبرمیں کوئلے سے بجلی کی پیداوارزیادہ،ایل این جی سے کم ہوئی،ایل این جی کی قلت کے باعث دسمبرمیں فرنس آئل سے بجلی پیداکی گئی،فرنس آئل سے بجلی پیداوارسے صارفین پرڈیڑھ ارب کااضافی بوجھ پڑا،10 ارب کی گزشتہ ایڈجسٹمنٹ کے باعث صارفین پراضافی بوجھ پڑرہا،گزشتہ ایڈجسٹمنٹ شامل نہ کرنے سے صرف 35 پیسے کافرق پڑے گا۔چیئرمین نیپرا کا کہناتھا کہ گھریلوصارفین کوگیس فراہمی کے باعث مہنگے پلانٹس چلاناپڑے،ملک کاگردشی قرض 2400 ارب روپے تک پہنچ چکا۔ نیپرا نے وزارت توانائی سے ریکارڈ طلب کر لیاہے ۔

تازہ ترین خبریں

پی سی بی کی عمران فرحت کو کامیاب کرکٹ کیرئیر کے اختتام پر مبارکباد، ٹاپ آرڈر بیٹسمین آج پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

پی سی بی کی عمران فرحت کو کامیاب کرکٹ کیرئیر کے اختتام پر مبارکباد، ٹاپ آرڈر بیٹسمین آج پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ ۔۔ یو ٹرن ماسٹر حکومت کا ریفرنس کے بعد آئینی ترمیم کا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے۔ نیئر بخاری

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ ۔۔ یو ٹرن ماسٹر حکومت کا ریفرنس کے بعد آئینی ترمیم کا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے۔ نیئر بخاری

پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کا معاملہ ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے تمام خبروں کی تردید کردی

پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کا معاملہ ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے تمام خبروں کی تردید کردی

مولانا فضل الر حمان کیساتھ ایک مرتبہ پھر دھوکا ہوگا ۔۔۔ان کے بیانات نے پی ڈی ایم کے اندرونی معاملات کا پول کھول دیا۔فیاض چوہان

مولانا فضل الر حمان کیساتھ ایک مرتبہ پھر دھوکا ہوگا ۔۔۔ان کے بیانات نے پی ڈی ایم کے اندرونی معاملات کا پول کھول دیا۔فیاض چوہان

مریم نواز نے عمران خان کوبڑادھچکادیدیا،سیاسی حلقوں میں کہرام برپا

مریم نواز نے عمران خان کوبڑادھچکادیدیا،سیاسی حلقوں میں کہرام برپا

اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا ۔۔۔۔۔ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا

اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا ۔۔۔۔۔ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا

 آئیڈیا جسٹ پاکستان نے وزیر اعظم کی کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ لون اسکیم کی حمایت کے معاہدے پر دستخط کردئے

آئیڈیا جسٹ پاکستان نے وزیر اعظم کی کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ لون اسکیم کی حمایت کے معاہدے پر دستخط کردئے

 صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیتون کی کاشت، بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبے جلد عمل لائیں جارہے ہیں ۔ شاہ فرمان

صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیتون کی کاشت، بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبے جلد عمل لائیں جارہے ہیں ۔ شاہ فرمان