12:03 pm
نالائق حکومت نے سی پیک پر کام روک دیا،احسن اقبال

نالائق حکومت نے سی پیک پر کام روک دیا،احسن اقبال

12:03 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نااہل حکومت اورنالائق وزیروں اور مشیروں نے سی پیک کومتنازعہ بنا دیا ہے ، سی پیک رک چکا ہے آج سی پیک کے ذریعے نو اکنامک زونز میں چالیس ارب ڈالر کی پرائیویٹ انویسٹمنٹ آجانی چاہیے تھا مگر ابھی تک ان نو زونز کا اسٹرکچر بھی تیار نہیں ہوا، نااہل اور نالائق حکومت کے ہاتھوں جو ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔




نیپرا میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق سماعت :وزارت توانائی سے ریکارڈ طلب
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ناروال سپورٹس سٹی کا ریفرنس بھی ہے جو ایک گمنام اخبار کے تراشے کے اوپر شروع کیا گیا جس میں الزام لگایا کہ بارڈر سے پانچ سو میٹر کے فاصلے پر ایک سپورٹس کے منصوبے پر چھ ارب روپے ضائع کیا گیا جبکہ ناروال کا سپورٹس سٹیڈیم سے فاصلہ لاہور بارڈر سے بھی دوگنا ہے ۔سپورٹس سٹی کا منصوبہ حکومت کے مطابق بنایا گیا اس پر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق صرف ڈھائی ارب روپے خرچ کیے گئے ڈھائی ارب کے منصوبے کو چھ ارب کو دکھا کر اور بارڈر سے بارہ کلومیٹر کے فاصلے کو آٹھ سو میٹر کا فاصلہ بنا کر نیب ریفرنس شروع ہوا جب بالاخر یہ ریفرنس عدالت میں دائر ہوا تو اس میں نہ تو پانچ سو میٹر رہ گئے اور نہ ہی چھ ارب روپے رہ گئے اور نہ ایک روپے کی مالی بدعنوانی رہ گئی صرف یہ الزام رہ گیا کہ آپ نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے زور کیوں لگایا ہے تو پاکستان میں آج جتنے بھی منصوبے ہمارے دور میں مکمل ہوئے ان سب کیلئے ہم نے زور لگایا ،سی پیک کے تمام منصوبوں پر زور لگایا ،ملکی ترقی کیلئے زور لگایا تب ہی جا کر یہ منصوبے مکمل ہوئے ، کرسیوں پر بیٹھ کر دفتروں میں مزے نہیں لیتے رہیں بلکہ ہم نے منصوبوں کا پیچھا گیا اور انہیں مکمل کرایااوریہی وجہ ہے کہ آج ملک کے چپے چپے پر مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی منصوبے لوگوں کو نظر آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بوگس ریفرنس اس لئے بنائے گئے ہیں کہ ہماری کردار کشی کی جائے ، ہمیں عدالتوں میں گھسیٹا جائے لیکن اس سے عدالتوں کا وقت ضائع ہورہا ہے اور قوم کا پیسہ ضائع ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دوسال قبل وزیرمواصلات نے مجھ پر 270ارب روپے کا الزا م لگایا کہ میں نے کمیشن اور کک بیک لیا ہے ۔اس جاہل وزیر کو یہ نہیں معلوم کہ سی پیک منصوبوں کی چین نے براہ راست فنڈنگ کی ہے ۔سی پیک منصوبے جو چین کی مدد سے بنے ہیں اس کا ایک روپے پاکستانی فنڈ یا بجٹ میں نہیں آیا وہ چینی حکومت نے براہ راست کنٹریکٹرز کو دیا ہے ۔وفاقی وزیر یہ واضح کریں کہ اگر مجھ پر جوالزام لگا رہے ہیں کیا وہ چینی حکومت پر الزام لگا رہے ہیں ؟نااہل وزیروں اور مشیروں کے الزامات سے سی پیک بھی دنیا میں متنازعہ ہوگیا ہے اور سی پیک رک چکا ہے آج سی پیک کے ذریعے نو اکنامک زونز میں چالیس ارب ڈالر کی پرائیویٹ انویسٹمنٹ آجانی چاہیے تھا مگر ابھی تک ان نو زونز کا اسٹرکچر بھی تیار نہیں ہوا ۔اس نااہل اور نالائق حکومت کے ہاتھوں جو ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔سی پیک جو ہمارے لئے ایک چینی حکومت کا ایک بہترین تحفہ تھا لیکن ہم نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا اور پی ٹی آئی حکومت نے وہ معاشی ڈھانچہ ہی گرا دیا ہے جس کی اوپر سی پیک عمارت کھڑی ہونی تھی جب آپ کی معیشت کی بنیاد گر جاتی ہے ، گروتھ ریٹ گر جاتی ہے ،مالی خسارہ بے قابو کردیا جاتا ہے تو دنیا کا کوئی سرمایہ کار وہاں سرمایہ کاری نہیں کرسکتا،سی پیک کے لئے جس معاشی ڈھانچے اور پلیٹ فارم کی ضرورت تھی حکومت نے اسے تباہ کردیا ہے ترقیاتی بجٹ کا حجم نصف کردیا ہے لہذا نصف ترقیاتی بجٹ میں آپ آٹھ ایم ایل ون کا منصوبے مکمل نہیں کرسکتے اس کے لئے بجٹ فراہم نہیں کرسکتے ، مغربی روٹ ابھی تک ادھورا ہے جس نے دسمبر2018 تک مکمل ہونا تھا ۔ایم ایل ون پر2018 میں کام شروع ہوجانا تھا ،ہمارے دور میں اس منصوبے کی تمام فیزبیلٹی اور پراسسز مکمل ہو چکے تھے صرف فنانشنل ایگریمنٹ کرکے اس پر کام شروع کرنا تھا مگر اس حکومت نے آج تک کوئی کام نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ نالائق حکومت کی وجہ سے پاکستان کی تمام یونیورسٹیز بھی دیوالیہ ہوگئی ہیں اور ہائرایجوکیشن کی گرانٹس بند کردی گئی ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائرایجوکیشن کو دس ارب روپے کی خصوصی گرانٹ دی جائے تاکہ وہ یونیورسٹیز کو سپورٹ کرے اور یونیورسٹیز کے مالی خسارے کو قابو میں لانے کے لئے ان کی امداد کرسکے ۔

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی