12:18 pm
وزیراعظم29جنوری کو ساہیوال و5فروری کو کنٹرول لائن کا دورہ کرینگے

وزیراعظم29جنوری کو ساہیوال و5فروری کو کنٹرول لائن کا دورہ کرینگے

12:18 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان 29 جنوری کو ساہیوال اور5فروری کویوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے کنٹرول لائن  کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ عمران خان ساہیوال کے لئے 18 ارب روپے سے زائد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔
 
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا بھی ساہیوال میں افتتاح کریں گے، عمران خان ساہیوال میں ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کریں گے۔ عمران خان کلین گرین پروگرام کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم احساس پروگرام کے چیک بھی تقسیم کریں گے۔ عمران خان خطاب میں ساہیوال کے لئے اہم حکومتی اقدامات کا اعلان کریں گے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان 5 فروری کو کوٹلی لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے اورجلسہ عام سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم سے سیف اللہ نیازی اور بیرسٹرسلطان محمود کی ملاقات بھی ہوگی۔ عمران خان نے آزاد کشمیر میں دوسری جماعتوں سے با کردار لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت بھی کی ہے۔سیف اللہ خان نیازی کی آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم اور حکمت عملی پربھی بریفنگ دیں گے۔ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مقامی قیادت انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک واضح حکمت عملی تیار کریں۔ ان کہنا تھا کہ ہم  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں ایک اچھا پیغام دینا چاہتے ہیں۔گزشتہ سال بھی وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد گئے تھے جہاں انہوں نے آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ، منگلا، ہولاڑ اور آزاد پتن کے مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی گئی۔آزاد جموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں ریلیاں، عوامی اجتماعات اور سیمینارز منعقد کیے گئے تاکہ عالمی برادری کی توجہ بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں کے خلاف مظالم کی طرف مبذول کرائی جاسکے۔
 

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی