01:10 pm
تحریک عدم اعتماد، پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر (ن) لیگ ، جے یو آئی (ف) اورپی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، پیپلزپارٹی نے بعض جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری آپشن اور ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بعض جماعتیں آن بورڈ ہیں۔ بعض جماعتوں کو تحفظات ہیں جو مل بیٹھ کر دور کیے جائیں گے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت کے خلاف آئینی آپشنز استعمال کیے جائیں۔ وفاق اور پنجاب میں حکومت کے پاس زیادہ اکثریت نہیں۔ موجودہ حکومت سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔مولاناغفور حیدری نے کہا بلاول بھٹو نے تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دی ہے اور اس معاملے پر ان سے بات کریں گے۔بلاول سے پوچھیں گے کہ تحریک عدم اعتماد تو ہم چیئرمین سینیٹ کے خلاف بھی لائے تھے۔وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے تو کیا ہمارے دانے پورے ہیں؟ کیا بلاول بھٹو کو گارنٹی ہے کہ کوئی مداخلت نہیں کرے گا؟قبل ازیں مسلم لیگ (ن) نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز مسترد کر دی تھی۔احسن اقبال نے کہا بھی یہی کہا تھا کہ بلاول بھٹو کے پاس نمبرز پورے ہیں تو سامنے لائیں۔ سینیٹ میں نمبر گیم پوری ہونے کے باوجود تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

 کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

اعلیٰ  کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

 پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

 موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان