03:34 pm
 عظمت سعیدعزت کیساتھ کمیشن کی سربراہی سے انکار کردیں،مریم نواز

عظمت سعیدعزت کیساتھ کمیشن کی سربراہی سے انکار کردیں،مریم نواز

03:34 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عظمت سعیدعزت کیساتھ کمیشن کی سربراہی سے انکار کردیں ورنہ ہمیں عوام کے سامنے ان کا چہرہ بے نقاب کرنا پڑے گا ،ن لیگ کے دورمیں عظمت سعید کیسے ڈراتے دھمکاتے رہے ؟وٹس اپ پر جے آئی ٹی بنواتے رہے ،یہ سب سامنے لائے تو انہیں شرمندگی اٹھانا پڑے گی ،ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم قوم کی امانتیں ہیں ان کو گروی نہیں رکھنے دینگے ،اگر گروی رکھنا ہی ہے تو عمران خان بنی گالہ کو رکھیں اور قرضے لے لے، حکومت نے ہر جگہ پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،براڈ شیٹ نیا نہیں پرانا جال ہے مگر اس میں اب بڑے بڑے سوراخ ہوچکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کی لسٹ جو جاری ہوئی ہے تو سب سے بڑا قبضہ مافیا جعلی حکومت خود ہے اور اس کے اے ٹی ایمز ہیں جن کو حکومت نے تاریخی چوریوں پر این آر اوز دیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر صحیح معنوں میں آپ نے قبضہ مافیا کا مطلب سمجھنا ہے تو وہ یہ مافیا ہے جس نے 2018 عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا اور وزیراعظم ہائوس پر قبضہ کرکے بیٹھ گئے ان سے بڑا قبضہ مافیا پاکستان میں کون ہوسکتا ہے ۔وزیراعظم ہائوس پر قبضے جمانے کے بعد سے ملک میں کرپشن اور چوریوں کا انقلاب آگیا ،چینی ،آٹا ، ایل این جی ،پی آئی اے ،سونامی بلین سمیت ہرشعبے میں ان لوگوں نے کرپشن کی ہے اور پاکستان کے بڑے بڑے فیلئرز ان کے منہ چڑھا رہے ہیں ۔اس کے بعد کرپشن کے جو سکینڈل سامنے آرہے ہیں تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے سکینڈل منظر عام پر نہیں آئے ۔ان کرپشن سکینڈل کے بعد حکومت میڈیا ، قومی اداروں ،سکیورٹی ایجنسیز سمیت احتساب کے ادارے پر قبضہ جما کر دبائو میں لے آرہی ہے تاہم ایک دن ضرور آئے گا جب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور یہ وقت قریب ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ کھوکھر برادران سے اظہار یکجہتی کیلئے یہاں آئی ہوں اور بہت بڑی زیادتی ان کیساتھ ہوئی ان کی بہنوں اور بیٹوں کے گھر گھرائے گئے ، چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، کورٹ میں سٹے کے باوجود انتقام میں اندھا کر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں ۔کورٹ کا فیصلہ کھوکھر برادران کے حق میں آگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک شخص جو خود کو ملک کا وزیراعظم کہتا ہے وہ خود ذاتی طورپر اس آپریشن کو مانیٹر کرتا رہا ہے اور پہلے کھوکھر برادران سمیت مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو دبائو میں لانے کی کوشش کی گئی ، ہر جلسے اور جلوس کے موقع پر ان سے کہا گیا کہ آپ قیادت کو چھوڑ دیں ، پارٹی کے بیانیہ سے اختلاف کرلیں او ر زیرزمین چلے جائیں مگر جب انہوں نے انکار کیا تو اس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ۔موجودہ حکمران جو انتقام کی سیاست کررہے ہیںیہ اتنا ظلم کریں جتنا کل کو برداشت کرسکیں ،مسلم لیگ ن نے ظلم و جبر کے آگے جھکنے سے انکار کردیا اور صبر کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کرلیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جڑیں عوام کے اندر ہیں اور اس میں افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر جیسے با وفا لوگ شامل ہیں لیکن تحریک انصاف کے پاس کچھ نہیں ہے وہ ون مین شو پارٹی ہے جب اس کا سربراہ کمزور ہوگا تو پارٹی ٹوٹ کر بکھر جائیں گی اور میں پی ٹی آئی کی قیادت کو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی پارٹی ٹوٹنے سے بچائے ہماری فکر نہ کرے ۔کیونکہ آگے الیکشن آرہا ہے اور الیکشن کے اندر کوئی بھی تحریک انصاف کی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہو گا ، یہ لوگ نہ تو جلسہ کرسکتے ہیں نہ عوام میں جاسکتے ہیں کیونکہ ان کو عوامی رد عمل کا سخت سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مسلم لیگ ن آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ کھڑی ہے ۔میرے کسی بھی رکن کیساتھ جہاں ظلم و زیادتی ہوئی میں اس پر خاموش نہیں رہوں گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی خواہش ہے جو دم توڑتی نظر آرہی ہے ظاہر ہے پی ڈی ایم دس جماعتوں پر مشتمل اتحاد ہے جس میں ہر جماعت کی اپنی سوچ و ایجنڈہ ہے تاہم اس وقت ہمارا مثالی اتحاد ہے اور کوئی اختلاف نہیں ہے اگر سوچ او ر رائے کا اختلاف ہوتا ہے تو اس کو ہم بیٹھ کر حل کرتے ہیں جہاں تک حکومت کا سوال ہے کہ یہ ان کی خواہش ہوسکتی ہے کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف ہے اور پی ڈی ایم بکھر چکی ہے یہ ان کی خواہش ہی رہے گی ۔ایک اور سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ نیا جال نہیں ہے یہ پرانا جال ہے مگر اس جال میں اب بڑے بڑے سوراخ ہوچکے ہیں اور جسٹس عظمت سعید کو کون نہیں جانتا کہ ان کا ماضی کیا ہے ۔انہوں نے کتنی نیک نامی کمائی تھی جب وہ سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج تھے اور انہوں نے ذاتی طورپر اثر اندازجے آئی ٹی بنوائی ،ذاتی طورپر وٹس اپ کیے گئے اور اس جے آئی ٹی کو آج تک وٹس اپ جے آئی ٹی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔واجد ضیا کی طرح عظمت سعید کو بھی نوازنا سلیکٹڈ حکومت کی مجبوری ہے ،عظمت سعید آج بھی شوکت خانم کے بورڈممبر ہیں ۔یہ ایک منتخب حکومت کیخلاف اور منتخب وزیراعظم کیخلاف سازش میں عظمت سعید کا بہت بڑا حصہ ہے اور وہ سارا کرتا دھرتا تھے ۔جوشخص جمہوری حکومت کو گرانے کا ذمہ دار ہوایسے شخص کو ہم انکوائری کمیشن کا سربراہ نہیں تسلیم کرسکتے۔میرا مشورہ یہ ہے کہ عظمت سعید عزت کیساتھ کمیشن کی سربراہی سے انکار کردیں ورنہ عوام کے سامنے عظمت سعید کوبے نقاب کریں گے اوراگرہمارے پاس جو چیزیں پڑی ہیں وہ عوام کے سامنے آئی تو پھر جسٹس عظمت سعید کوشرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر جگہ پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور براڈ شیٹ کی صورت میں جو سکینڈل سامنے آیا ہے اس کے حقائق بھی سامنے آجائیں گے ۔نوازشریف کیخلاف جو شخص بھی سازش میں شامل رہا ہے اس کو نوازانے کے لئے حکومت کا حق بنتا ہے جو وہ پورا کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کے پاس نمبرز ہیں تو ضرور شو کریں تاہم ہمیں پی ڈی ایم کے اجلاس کا انتظار کرنا چاہیے اور بلاول تحریک عدم اعتماد سے متعلق تجویز پی ڈی ایم کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے تب دیکھا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک بیوروکریسی اور پولیس اور انتظامیہ کا تعلق ہے وہ بھی اس نالائق حکومت سے تنگ آئے ہوئے ہیں ،حکومتی نالائقی کا دفاع بیوروکریسی ،پولیس اور انتظامیہ کو کرنا پڑا ہےپولیس اور بیوروکریسی یہ اچھی طرح سمجھتی ہے کہ انہیں مجبورا استعمال کیا جارہا ہے اور وہ بے چارے نوکری بچانے کیلئے یہ سب کام کررہے ہیں ۔ تاہم ہماری ہمدردیاں بیوروکریسی کیساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں تحریک عدم اعتماد ،لانگ مارچ ،استعفے سمیت تمام معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح مہنگائی ، بے روزگاری ہورہی ہے ، معیشت تباہ ہورہی ہے ،عوام خود کشیاں کررہے ہیں اگر اس حکومت کو پانچ سال دے بھی دیں تو یہ خود ہی اپنی موت مرجائے گی ۔لیکن ن لیگ ان کو اتنی آسانی سے جانے نہیں دے گی اور شہید بننے کا موقع نہیں دے گی اور نہ ہی ہم ان حکمرانوں کو راہ فرار دیں گے ۔ان حکمرانوں کو اپنی سیاہ کرتوتوں اور کارکردگی کا بوجھ اٹھا کر عوام کے پاس جانا پڑے گا ۔

تازہ ترین خبریں

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول  ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع  ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات  حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین  بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی