03:42 pm
وزیراعظم کا ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

03:42 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال سے ارکان پارلیمنٹ کو50کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے، ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں،اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی ہے، یہ الیکشن کمیشن
میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور اس کی اتحادی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہواجس میں وفاقی وزیر اسد عمرنے پارٹی کو کراچی ترقیاتی پلان پر بریفنگ دی اور کہا کہ کراچی پر 11 ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔اجلاس میں کراچی کے ارکان پارلیمنٹ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں تاخیر پر سوالات کی بوچھاڑ کردی ۔اراکین پارلیمنٹ نے حفیظ شیخ ،ان کی معاشی ٹیم ، گورنر سندھ، صدر پی ٹی آئی کراچی اور سیف اللہ نیازی شدید تنقید کی جبکہ پارٹی رکن نور عالم خان نے وزراکے احتساب کا مطالبہ کردیااجلاس کے دوران رکن پارلیمنٹ نور عالم خان نے کہا کہ ہوسکتا میری باتیں آپ کو بری لگیں، ٹیکنوکریٹ چلے جائیں گے ہم ذلیل ہوجائیں گے، پارٹی سے مخلص ہوں اس لیے صاف صاف بات کررہاہوں، حفیظ شیخ 2008 میں بھی یہ ہی باتیں کرتے تھے، وزیراعظم کے مشیر وزیر سبز باغ دکھارہے ہیں، آٹا، دال چینی کچھ بھی عوام کو نہیں مل رہا۔انہوں نے کہاکہ تمام وزرا کا احتساب ہونا چاہیے، میں بھی احتساب کے عمل سے گزرچکاہو ں ۔ نجیب ہارون نے کہا کہ کراچی میں کچھ نہیں ہورہا، جھوٹ بولا جارہا ہےجس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ نجیب ہارون آپ تو ہمیں اندھیرادکھا رہے ہیںجبکہ پہلی دفعہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے، صوبائی حکومت ساتھ نہ دے ہم اپنی ذمہداری پوری کریں گے ،صوبائی حکومت ساتھ دے نہ دے، ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے، کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم نے کہاکہ اگلے سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے، غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں، تمام لوگ ملکر احساس پروگرام پر پورا زور لگائیں، آپ بے فکر رہیں، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، پی ڈی ایم نے جلسوں پر پورا زور لگا کر دیکھ لیا عوام انکے ساتھ نہیں، پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برادشیٹ معاملے پر کمیشن بنا دیا ہے، براڈشیٹ کیساتھ سرےمحل ،حدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی تحقیقات ہوں گی۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

کسی نے مجھے زہر دے دیا  اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

کسی نے مجھے زہر دے دیا اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

 ۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی