06:26 pm
پی سی بی کی عمران فرحت کو کامیاب کرکٹ کیرئیر کے اختتام پر مبارکباد، ٹاپ آرڈر بیٹسمین آج پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

پی سی بی کی عمران فرحت کو کامیاب کرکٹ کیرئیر کے اختتام پر مبارکباد، ٹاپ آرڈر بیٹسمین آج پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

06:26 pm

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ 24 سالہ طویل اور کامیاب کرکٹ کیرئیر کے اختتام پر عمران فرحت کو مبارکباد پیش کردی۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمین آج پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔وہ ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں بلوچستان کی نمائندگی کررہے تھے۔38 سالہ بیٹسمین نے اپنے لسٹ اے کیرئیر کا آغاز سیزن 98-1997 میں کیا تھا۔اس کے اگلے سیزن انہوں نے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو بھی کیا۔ قومی انڈر 19 اور پھر پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے نمائندگی کے بعد عمران فرحت نے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔
 انہوں نے سال 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں اپنا ڈیبیو کیا۔بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کےایک ماہ بعد ہی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ڈیبیو کیا۔عمران فرحت نے کُل 230 فرسٹ کلاس میچوں میں مجموعی طور پر 15805 رنز بنائے۔انہوں نے 222 لسٹ اے میچوں پر مشتمل اپنے کیرئیر میں 7572 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 69 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں میں 1636 رنز بھی اسکور کیے۔ انہوں نے 105 انٹرنیشنل میچوں میں کُل 4195 رنز بنائے، جس میں 2400 ٹیسٹ رنز، 1719 ون ڈے انٹرنیشنل رنز اور 76 ٹی ٹونٹی رنز شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں