06:58 pm
 وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں  ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

06:58 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ حکومت نے مردم شماری کے ساتھ تماشا لگا رکھا ہے،صوبوں سے مشاورت کے بغیر مردم شماری کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے رپورٹ پیش کی ہے،جس کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں اور سخت مذمت کرتے ہیں۔مردم شماری کے حوالے سے کمیٹی نے سندھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 500طالب علموں پر ایف آئی آر درج کردی گئی ہے کیونکہ وہ اپنا حق مانگ رہے تھے،ہم اس طرح کے افسوسنان رویے کی مذمت کرتے ہیں اور ایجوکیشن کمیشن کو طلباءکے مسائل حل کرنا چاہئیں۔19روز سے اسلام آباد میں ویڈلاک
پالیسی کے تحت کام کرنے والی خواتین ٹیچرز نکالے جانے پر احتجاج کررہی ہیں۔2013ءمیں گزشتہ حکومت نے ویڈلاک پالیسی بنائی تھی ۔حکومت ان خواتین کے مسائل کو حل کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئی ہے اور ان کی شرائط مان رہی ہے،دو روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب آرڈیننس کی فیکٹری لگی ہوئی ہے جو آئے روز آرڈیننس جاری کر رہی ہے۔حکومت نے سندھ کے تین اداروں کو وفاق کے زیر انتظام لانے کا ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے،حکومت یہ نوٹیفکیشن فی الفور واپس لے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو جواب دینا چاہئے کیونکہ ممنوعہ اکاونٹس سے رقم آتی رہی ہے،وزیراعظم کا گھر مافیاز چلا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے 7سال سے جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کیلئے ون مین کمیشن بنایا گیا ہے،جن کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں،پاکستان پیپلزپارٹی اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے اور اسے مسترد کردی ہے

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ