09:50 am
بے لگا م کورونا وائرس نے مزید64پاکستانیوں کی جان لے لی

بے لگا م کورونا وائرس نے مزید64پاکستانیوں کی جان لے لی

09:50 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)بے لگام کورونا وائرس کے پاکستان بھر میں جان لیوا حملے جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 64افراد کی جانیں لے گیا،عالمی وبا سے ملک بھر میں مزید ایک ہزار 910 افراد متاثر ہو گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 514 تک پہنچ گئی ،ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 94 ہزار578 افراد نے کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی جیت لی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 514 تک پہنچ گئی


بلدیاتی انتخابات :سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنراور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا
جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار387 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 94 ہزار578 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 295 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار76، خیبرپختونخوا66 ہزار198، سندھ 2 لاکھ 43 ہزار683، پنجاب ایک لاکھ 55 ہزار805، بلوچستان 18 ہزار788، آزاد کشمیر8 ہزار931 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 661 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار957، خیبر پختونخوا ایک ہزار870، اسلام آباد472، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں759افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

تازہ ترین خبریں