10:45 am
 جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے ہی ملک برباد ہوا،چیف الیکشن کمشنر اگر انتخابات نہیں کراسکتے تو مستعفی ہو جائیں،سپریم کورٹ

 جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے ہی ملک برباد ہوا،چیف الیکشن کمشنر اگر انتخابات نہیں کراسکتے تو مستعفی ہو جائیں،سپریم کورٹ

10:45 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول طلب کرلیاجبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے ہی ملک برباد ہوا، چیف الیکشن کمشنر اگر انتخابات نہیں کراسکتے تو مستعفی ہو جائیں،آپ آئین نہیں، کسی اور کے تابع لگتے ہیں۔سپریم کورٹ میں جمعرات کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اوردوران سماعت جسٹس فائز عیسیٰ نے آرٹیکل 6 کا بھی حوالہ دیا۔ عدالت نے کہا کہ آئین پر عملدرآمد میں رکاوٹ ڈالنے والے سنگین غداری کے مرتکب ہو رہے،




اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری
لگتا ہے الیکشن کمیشن آئین سے نہیں، کہیں اور سے ہدایات لے رہا۔ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن نہیں کرا سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کورونا وائرس کے باوجود ضمنی انتخابات کرائے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ضمنی الیکشن کرا کر آپ نے قوم پر احسان نہیں کیا، کیا ضمنی الیکشن کرانے پر قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرے؟۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کا وجود ہی انتخابات کرانے کیلئے ہے، آپ آئین نہیں، کسی اور کے تابع لگتے ہیں، جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے ہی ملک برباد ہوا۔ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ قوم پر بہت ظلم ہوچکا، مزید نہیں ہونا چاہیئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا خیبرپختونخوا میں 18 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے تاحال رولز نہیں بنائے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کیا ہر بار الیکشن کیلئے نئے رولز بنائے جائیں گے؟۔ چیف الیکشن کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کی بلدیاتی حکومت 2019 میں ختم ہوئی، خیبرپختونخوا نے نئے بلدیاتی قوانین نہیں بنائے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آپ آئینی ادارے کے سربراہ ہیں، 2 سال مکمل ہوگئے، آپ دفتر میں کرتے کیا ہیں، الیکشن کی تاریخ کیوں نہیں بتا دیتے ؟ آپ جس کتاب پر حلف اٹھاتے ہیں اس کا کوئی مطلب ہے یا نہیں ؟ آپ نچلی سطح پر عوام کو اختیارات نہیں دیں گے تو کیسے کام چلے گا ؟۔جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ عام انتخابات 2018 کے بعد سے الیکشن کمیشن فارغ بیٹھا ہے، الیکشن کمیشن کا وجود ہی الیکشن کرانے کیلئے ہے، چیف الیکشن کمشنر کا نام آئین میں موجود ہے، اپنی طاقت پہچانیں۔ جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں خطرناک صورتحال ہے، قدرت نے آپ کو موقع دیا اپنی ذمہ داری پوری کریں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیف الیکشن کمشنر ارکان کے ساتھ میٹنگ کریں، الیکشن شیڈول کے معاملے پر غور کیا جائے، میٹنگ منٹس پر پیشرفت رپورٹ 4 فروری کو جمع کرائی جائے۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ