11:13 am
نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا،وزارت تعلیم نے کیلنڈرجاری کردیا

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ  نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا، موسم گرما 
کی چھٹیوں کا دورانیہ کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے جو کہ 2 سے 31 جولائی تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے۔ پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں کے امتحانات ادارے یکم سے 15 جون تک لیں گے۔وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا جب کہ پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائے گا۔وفاقی وزیرتعلیم نے 15 جنوری 2021 کو اعلان کیا تھا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ نویں، دسویں، گیارویں اور12 ویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جن کلاسز کا آغاز 25 جنوری کو ہونا تھا اب وہ یکم فروری سے شروع ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ برس 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سندھ میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ہی تعلیمی ادارے بند تھے۔6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو دوبارہ کھولا گیا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔گزشتہ سال 10 سے 11 ماہ کے دورانیے کے دوران اسکولز کے اکثر بچوں کا تعلیمی سلسلہ یا تو معطل رہا یا طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کرتے رہے اور 26 نومبر کو تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان پر طلبہ کی بڑی تعداد کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔‎

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

کورونا وائرس کم عمر بچوں کیلئے مہلک ہو گیا،آئندہ دو سے تین ہفتے خطرناک قرار۔۔والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

بجلی مزید مہنگی ، نیپرا نے پاکستانیوں کر بجلیاں گرادیں، فی یونٹ کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟

ایک بار پھر برفباری کا آغاز،مری جانے کے خواہشمندوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز نے حکومت کو یو ٹرن لینے پر مجبور کر دیا، تعلیمی ادارے 10روز کیلئے بند کر دیئے گئے

کورونا وائرس خطرناک ہو گیا، پاکستان میں اموات میں اچانک کتنا اضافہ ہو گیا؟24گھنٹوں میں تباہی مچ گئی

مسلم لیگ (ن)میں وزارتِ عظمیٰ کیلئے کونسے چار نام سامنے آگئے ؟ فہرست دیکھ کر نواز شریف کو غصہ آگیا، تہلکہ خیز دعویٰ

کورونا وائرس بے قابوہو گیا، این سی او سی نے 48گھنٹوں میںلاک ڈائون لگانے کی ہدایت کر دی

مداحوں پر بجلیاں گر گئیں، نامور پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے متعلق اچانک افسوسناک خبر آگئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ۔۔؟ تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خبر آگئی

مری اور گلیات جانے کاارادہ ترک کر دیں، تین دن مسلسل شدید برفباری کی پیشنگوئی،ایڈوائزری جاری کر دی گئی

سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ۔۔؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم بیان جاری کر دیا

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی