12:50 pm
حکمران اپنی نالائقی چھپانے کیلئے براڈشیٹ کا ڈھونگ رچا رہے ہیں،حمزہ شہباز

حکمران اپنی نالائقی چھپانے کیلئے براڈشیٹ کا ڈھونگ رچا رہے ہیں،حمزہ شہباز

12:50 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس چھ سال سے لٹکا ہوا ہے جس کا فیصلہ نہیں آرہا ،حکمران اپنی نالائقی چھپانے کیلئے براڈشیٹ کا ڈھونگ رچا رہے ہیں، عوام کو نااہل اور نالائق حکمرانوں کا پتہ چل گیا ہے ، لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ،مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا،بجلی ، گیس ،آٹا ، چینی ،گھی سمیت تمام اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
 
۔انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ پر جھوٹا ڈھونگ رچایا جارہا ہے جتنے مرضی جھوٹے کمیشن بنالیں عوام کو پتہ ہے کہ حکومت نااہل ہے مہنگائی عروج پر ہے گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے ،پورنے تین سال ہو گئے آخر کب تک اپنی ناکامی دوسروں پر ڈالتے رہیں گے ،ہم نے کراچی کی رونقیں بحال کیں دہشت گردی کو ختم کیا یہ حکومت جب بھی جائے ن اکامی کی خوفناک داستان ہوگی ان کے اپنے لوگ کہتے ہیں کہ قبضے ہورہے ہیں آپریشن ن لیگ کے لوگوں کیخلاف ہوتا ہے ،چھ سال سے فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے ،آج تک اس کا فیصلہ نہیں ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کہتے تھے کہ ہم احتساب کا عمل اپنے گھر سے شروع کریں گے مگر انہوں نے اپوزیشن سے شروع کردیا ،بلین ٹری منصوبہ میں کرپشن کی گئی ،آٹا اور چینی سکینڈلز سب کے سامنے ہے ، بی آرٹی پشاور منصوبے میں کتنی کرپشن ہوئی یہ بھی عوام جانتے ہیں ، پٹرولیم منصوعات اور بجلی کی آڑ میں عوام کو لوٹا جارہا ہے مگر اس حکومت کو پوچھنا والا کوئی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کارروائیوں صرف اپوزیشن کیخلاف ہورہی ہیں ،خواجہ آصف ،شہبازشریف ،احسن اقبال ،خاقان عباسی اورمجھ سمیت مسلم لیگ(ن) کے تقریبا تمام رہنمائوں کو جھوٹے مقدمات میں گھسیٹا جارہا ہے ۔اسی طرح پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کیخلاف بھی حکومت انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نااہل اور نالائق حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے تمام اپوزیشن رہنمائوں کو جیلوں میں ڈالنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ۔۔۔ملتان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ۔۔۔ملتان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سدھو موسے والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل

سدھو موسے والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل

اسحاق ڈار واقعی جادوگر ثابت ہونے لگے ، ڈالر کی قیمت 200سے بھی کم ۔۔ ! عقل کو دنگ کر دینے والی خبر آگئی

اسحاق ڈار واقعی جادوگر ثابت ہونے لگے ، ڈالر کی قیمت 200سے بھی کم ۔۔ ! عقل کو دنگ کر دینے والی خبر آگئی

ایک اورخطرناک آڈیو لیک ہوگئی ،اہم ترین سیاسی رہنماء کی دہشتگردوں کومالی تعاون کی یقین دہانی

ایک اورخطرناک آڈیو لیک ہوگئی ،اہم ترین سیاسی رہنماء کی دہشتگردوں کومالی تعاون کی یقین دہانی

آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان  کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

والدین کی بیٹے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ۔۔ایسا انوکھا واقعہ جب ایک لڑکی لڑکا بن گئی، مکمل واقعہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

والدین کی بیٹے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ۔۔ایسا انوکھا واقعہ جب ایک لڑکی لڑکا بن گئی، مکمل واقعہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

’’سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے ‘‘ عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹسز جاری

’’سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے ‘‘ عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹسز جاری

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،شادی کے خواہشمندافرادکےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،شادی کے خواہشمندافرادکےلیے خوشی کی خبرآگئی

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی، یقین تھا اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی، یقین تھا اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

میرا جادو مسلمانوں پر کام نہیں کرتا ۔۔ خاتون جادوگرنی نے مسلمانوں کے حوالے سے کون سا انکشاف کر دیا؟

میرا جادو مسلمانوں پر کام نہیں کرتا ۔۔ خاتون جادوگرنی نے مسلمانوں کے حوالے سے کون سا انکشاف کر دیا؟

آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟

آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟