02:57 pm
 ’’پروجیکٹ نیازی‘‘ فیل ہوچکا،موجودہ حکومت کو پانچ سو سال بھی دیدیں توکچھ نہیں کرسکے گی، مسلم لیگ (ن)

’’پروجیکٹ نیازی‘‘ فیل ہوچکا،موجودہ حکومت کو پانچ سو سال بھی دیدیں توکچھ نہیں کرسکے گی، مسلم لیگ (ن)

02:57 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک میں لایا گیا پروجیکٹ عمران خان نیازی فیل ہو چکا ہے،موجودہ حکومت کو500سال بھی دیدیںتوکچھ نہیں کرسکے گی،موجودہ حکومت پاکستان کیخلاف خطرہ بن چکی ہے ، ملک میں آج کرپٹ ترین حکومت ہےاور تاریخ کی بدترین کرپشن کی جارہی ہے جبکہ تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ حاجی عمران خان نیازی کے علاوہ باقی سب چور ہیں ،حب الوطنی کے جملہ حقوق صرف عمران خان کے پاس ہیں ، قومی اسمبلی مفلوج ہو چکی ہے ،سپیکرپارلیمانی کمیٹی میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں جس سے ان کی کارکردگی جانبدارانہ ہو گئی ہے ۔

وزیراعظم سےساہیوال کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ قومی اسمبلی کا اسپیکر پارلیمانی کمیٹی میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں جس سے اسپیکر قومی اسمبلی کی کارکردگی جانب دار انہ ہوگئی ہے استحقاق کمیٹی میں جو بات سامنے آئے گی اس کا بھی علم ہے،اسپیکر کی اسمبلی سےمحبت پرہمیں کوئی شک نہیں ،اسپیکر بدقسمتی سے کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آئے،اسمبلی میں ایک وزیر افضل کھوکھر پر مسلسل الزامات لگاتے رہے،ایوان میں آج اہم معاملات پر بات نہیں ہوسکی، جس پر افسوس ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج اسمبلی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےمعاملے پر بات کرنی تھی،ایوان چلتا ہے نہ ہی روایات کاکچھ کسی کو پتہ ہے، منتخب نمائندے آج عوام سے سڑکوں پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک ترقی کہاں ہے؟ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے حاجی عمران خان نیازی کی کرپشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے اور آج پاکستان میں سب سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آج ملک میں کرپٹ ترین حکومت ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ملک میں ایک پروجیکٹ ’’عمران خان‘‘ کے نام سے کھولا گیا تھا جومکمل ناکام ہو چکا ہے ، ملک میں بدترین کرپشن ہے اور اس کا اظہار عالمی ادارے بھی کررہے ہیں اور اگر اس حکومت کو پانچ سو سال بھی دے دیئے جائیں تو نااہل اور نالائق حکمران ملک و قوم کو کچھ فائدہ نہیں دے سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کے لئے خطرہ بن چکی ہے ، ملک دیوالیہ ہورہا ہے ، ملکی معیشت تباہ و بربادی کے دہانے پر چلی گئی ہے ، عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں ، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خود کشیا ں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ عمران خان کیخلاف باقی سب چور ہیں اور حب الوطنی کے تمام جملہ حقوق عمران خان کے پاس ہیں باقی سب تو غدار ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز