03:34 pm
تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اُڑا لی  پارٹی کا بڑاعہدیدار عمران خان کا کھلاڑی بن گیا

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اُڑا لی پارٹی کا بڑاعہدیدار عمران خان کا کھلاڑی بن گیا

03:34 pm

مظفر آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اُڑا لی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔سردار ارزش نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود سمیت دیگر ساتھی بھی اس
ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ سردار ارزش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر کی حکمران جماعت نے مودی سے محبتیں بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر عمران خان کی قیادت میں جمع ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ سردار ارزش خان مرحوم سابق وزیر بہادر خان کے بھتیجے ہیں۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ جاری ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی رکن اسمبلی رئیس نبیل احمد کی ملاقات ہوئی ۔ دوران ملاقات انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ رئیس نبیل نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں۔ ترقی پر ہر شہر اور قصبے کا حق ہے۔پنجاب کے دور افتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اور ہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں ان پر اعتماد کا اظہار کیا ۔تھا۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز