03:55 pm
 قبضہ مافیاکے بڑےبڑے محل گرا ناجہاد،ڈاکوئوں پر ہاتھ ڈالنا ہی اصل تبدیلی ہے،وزیراعظم عمران خان

قبضہ مافیاکے بڑےبڑے محل گرا ناجہاد،ڈاکوئوں پر ہاتھ ڈالنا ہی اصل تبدیلی ہے،وزیراعظم عمران خان

03:55 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبضہ مافیاکے بڑے محل گرا نابھی ’’جہاد ‘‘ ہے،بڑے ڈاکوئوں پر ہاتھ ڈالنا ہی اصل تبدیلی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کو قبضہ مافیا کیخلاف کھڑے ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،فضل الرحمن کرپٹ آدمی ہے ان کو مولانا کہنا علمائے کرام کی توہین ہے ،سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کررہے ہیں،ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے،کرپشن روکنے کے مخالفین قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے،سینیٹ انتخابات کیلئے ابھی سے ریٹ لگنا شروع ہوگئے ہیںہمیں معلوم ہے کونسا سیاسی لیڈر یہ پیسہ لگا رہا ہے ،
 
اپوزیشن اور حکومت ملکر پارلیمنٹ چلاتے ہیں مگر اپوزیشن نے ہمیشہ پارلیمنٹ کو این آر او کیلئے استعمال کیا ،خود کو مستقبل کی لیڈر کہنے والی مریم نواز نے قبضہ مافیا کیساتھ اظہاریکجہتی کیا ،ن لیگ قبضے مافیا کی سرپرستی کرتی رہی ہے مریم کو یہ بھی پتہ ہونا چاہیے ۔پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے جو ناکام ہوچکی ہے ،اپوزیشن میری تعریف کرے تو میں اپنی توہین سمجھوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجا ب اور آئی جی پنجاب نے جس طرح بڑے بڑے قبضہ گروپوں کے محل گرائے ہیں اس پر میں آپ کو مبارکباد یتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ قبضہ گروپ ایک بہت بڑی لعنت ہیں جو غریبوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرلیتے ہیں اور غریب لوگ ان طاقتور لوگوں کے سامنے بے بس ہوجاتے ہیں ، جب میں نے لاہور میں ایک محل گرتے دیکھا جس کے پیچھے سابق حکومت کھڑی تھی اور قبضہ گروپ کو اس وقت کے وزیراعظم کی مدد حاصل تھی۔ انہوں نے کہاکہ قبضہ گروپوں کے محل گرانا ہی سب سے بڑی تبدیلی ہے ،کبھی کسی ملک نے ترقی نہیں کی جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی جو بھی دنیا میں خوشحال ملک ہیں اس کی بڑی وجہ قانون کی بالادستی ہے ، وہاں کوئی ڈاکو، لٹیرا قانون سے بالا تر نہیں ہے اور وہاں کوئی ڈاکو اور لٹیرا یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں آپ کی حکومت گرا دوں گا اگر آپ نے میرے خلاف کوئی کارروائی کی ۔ بڑے بڑے ڈاکوئوں پر ہاتھ ڈالنا ہی سب سے بڑی تبدیلی ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار شہبازشریف کی طرح بڑی بڑی گاڑیوں کے کانوائے میں نہیں پھرتا بلکہ سادگی کیساتھ زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے ساہیوال کی بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ساہیوال سمیت ملک میں جو بھی علاقے اور شہر پیچھے رہ گئے ہیں ان کو باری بار ی اوپر لے جانا چاہے اور دیگر شہروں کے برابر لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے ساہیوال کو اپنا پیکیج دیا ہے اور وفاقی حکومت بھی دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سب سے بڑا مسئلہ ملک میں علاج معالجے کا ہے کیونکہ غریب آدمی کے پاس علاج کیلئے پیسہ نہیں ہوتا تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ساہیوال میں تمام لوگوں کو ساڑھے سات لاکھ کی ہیلتھ انشورنش دیں گے اوراس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی بیچارہ غریب مزدور جب وہ بیمار ہوتا ہے تو وہ سوچتا ہے کہ اپنے بچوں کو کھانا کھلائوں یا علاج کرائوں تو وہ سب سے مشکل وقت ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جو گھرانے غربت کی لکیر سے اوپر ہوتے ہیں وہ بیماری کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں صائب حیثیت تھا مگر مجھے اپنی والدہ کے علاج کے لئے بڑی مشکل درپیش آئی جس کے بعد میں نے کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ہیلتھ انشورنش پروگرام شروع کررکھا ہے اور دسمبر تک تمام پنجاب کے لوگوں کے پاس ہیلتھ انشورنش کارڈز آجائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ ہمارا ملک اسلامی فلاحی ریاست کے ویژن کی جانب جارہا ہے ،عام آدمی کے علاج کے بعد تعلیم پر ہمیں خاص توجہ دینا ہوگی ،ہم یکساں تعلیم نصاب لائیں گے اور اپریل سے یکساں سیبلس شروع ہوجائیگا اس سے غریب گھرانے کے بچوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ہر ملک میں سیفٹی نیٹ کا الفاظ استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب ہوتا ہے کہ نچلے طبقے کے لوگ بیمار ہوتے ہیں تو اسے مفت علاج کی سہولت ہو ، بچوں کو مفت تعلیم دی جاسکے ،تیسری چیز اس کو حکومت روزگار کا موقع دے گی ،ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے ،یہ جو احساس پروگرام کا اس کا مطلب ہی سیفٹی نیٹ دینا ہے اور ہمارا مقصد بھی غریب لوگوں کو مفت علاج، تعلیم سمیت سہولیات دینا ہے ۔احساس پروگرام کے ذریعے ہم نے ایک سو اسی ارب روپے بانٹا اور ایک آدمی نے نہیں کہا کہ سیاسی بنیاد پر پیسے بانٹے گئے ہیں اور سندھ میں بھی میرٹ کی بنیاد پر سب سے زیادہ پیسے لوگوں کو دیئے گئے حالانکہ وہاں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایک نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم لے آرہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اختیار نچلی سطح تک منتقل کریں گے اور آپ دیکھیں گے کہ جو ہم نیا بلدیاتی نظام لے کر آرہے ہیں اس کے ذریعے زیادہ تر لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ماحولیات کے اوپر پاکستان میں کبھی کسی نے توجہ ہی نہیں دی اور چیچہ وطنی میں بڑا گھنا جنگل تھا اور بڑے بڑے درخت تھے ، ٹمبر مافیا میانوالی جنگل بھی کھا گئے ، ہم پھر سے جنگلات اگانے پر توجہ دے رہے ہیں ، ہم جنگلات کی زمینوں پر بھی قبضہ ختم کرائیں گے جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب نے قبضہ مافیا کیخلاف جہاد شروع کردیا ہے ہم باقی سرکاری جگہوں پر بھی قبضہ مافیا کو مار بھگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم زراعت ، ٹیکسٹائل اور انڈسٹریز پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ، لائیوسٹاک بھی خصوصی کام کیا جارہا ہے ملک میں ساری انڈسٹری چل پڑی ہے ، لوگوں کو روزگار مل رہا ہے ۔ساہیوال میں بھی انڈسٹریل سٹیٹ بنائیں گے اور یہاں کے عوام کو روز گار ملے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ اصل روز گار نوجوانوں کو انڈسٹریل سٹیٹ سے ہی ملے گا اللہ کا کرم ہے کہ ہماری پالیسی کی وجہ سے فیصل آباد ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ کے اندر ٹیکسٹائل انڈسٹریز چل پڑی ہیں ، کنسٹرکشن انڈسری چل پڑی ہے اور ان کو کام کے لئے مزدور نہیں مل رہے۔زراعت کیلئے ایک لانگ ٹرم پالیسی لے کر آرہے ہیں اور ہم زراعت پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، چین کے ساتھ سی پیک میں ہم نے زراعت کو بھی شامل کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز