04:28 pm
کپتان حکومت کے خلاف تحرک اعتماد کیسے کامیاب ہوگی،مفاہمت کے بادشاہ نے سب فائنل کرلیا

کپتان حکومت کے خلاف تحرک اعتماد کیسے کامیاب ہوگی،مفاہمت کے بادشاہ نے سب فائنل کرلیا

04:28 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کا جو وزن ہے ،
وہ ان کے اتحادی اور یہاں تک کہ پاکستان تحریک انصاف کے اپنے رہنما بھی نہیں اُٹھا پا رہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے۔ اب انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی والوں کی کرپشن کے حوالے سے رپورٹ بھی آ گئی ہے۔ عام آدمی سے پوچھیں کہ کیا وہ خوش ہے ؟ جب آپ حکومتی نمائندوں سے کوئی سوال کرتے ہیں تو یہ لوگ بہت مشکل سے جواب دیتے ہیں اور تو اور کسی نے کہا کہ پنجاب کے کچھ شہروں بالخصوص فیصل آباد میں لوگوں کو مزدور نہیں ملتے، اب آپ مجھے بتائیں کہ کیا واقعی فیصل آباد میں ایسا ہے ؟ فیصل آباد والے بھی جب یہ سنتے ہوں گے تو حیران پریشان ہو جاتے ہوں گے کہ فیصل آباد کسی اور ملک میں تو نہیں ہے ؟ کیونکہ ہمارے ہاں تو ایسے حالات نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ سیاسی حلقوں میں وفاق اور پنجاب میں تبدیلیوں کے لیے کوششوں کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی بھی بات کی جا رہی ہے جس نے سیاسی حلقوں میں مختلف نوعیت کی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ تحریک عدم اعتماد محض وقت گزارنے کا ایک طریقہ ہے جو اپوزیشن استعمال کر رہی ہے جبکہ کچھ سیاسی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کا ماننا ہے کہ پی ڈی ایم اس ضمن میں مضبوط ہو چکی ہے ، بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے اور حکومت کے لیے مارچ کا مہینہ مشکل ثابت ہونے والا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا