11:13 am
بختاور بھٹوزرداری کا حق مہر کتنا مقرر کیا گیا؟ نکاح پڑھانے  والی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو  عرف سائیں بابا کون ہیں؟

بختاور بھٹوزرداری کا حق مہر کتنا مقرر کیا گیا؟ نکاح پڑھانے والی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو عرف سائیں بابا کون ہیں؟

11:13 am


کراچی (ویب ڈیسک )گزشتہ روز سابق صدر اور بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کيساتھ رشتہ ازدواج ميں منسلک ہوگئی تھیں۔بختاور بھٹو کا نکاح معروف عالم الحاج غلام محمد سوہو عرف سائیں بابا نے پڑھایا اور نوبیاہتا جوڑے کے لئے خصوصی دعا کی۔علامہ حافظ غلام محمد سوہو قادری کا روحانی حلقہ اثر انتہائی وسیع ہے اور انہوں نے سینکڑوں
ہندو خاندانوں کو دائرہ اسلام میں شامل کیا ہے جو ان کی وجہ شہرت بھی ہے۔علامہ حافظ غلام محمد سوہو آستانہ عالیہ قادریہ محمودیہ غلام محمد آباد ستیانی شریف سندھ سے وابستہ ہیں اور ملک کے طول عرض میں ان کے لاکھوں عقیدت مند ہیں ۔وہ جماعت قادریہ محمودیہ انٹر نیشنل پاکستان کے روحانی پیشوا بھی ہیں ۔بختاور بھٹو کے حق مہر میں 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی جس کی قیمت صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔اس حساب سے پاکستانی روپے میں 132 تولہ کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے ۔نکاح کے موقع پر بختاور بھٹو گولڈن عروسی لباس اور محمود چوہدری آف وائٹ شيروانی ميں توجہ کا مرکز تھے، تقریب میں دونوں خاندان کے افراد نے شرکت کی۔نکاح کی تقریب میں ن لیگ سمیت مختلف جماعتوں کی اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔بلاول بھٹوزرداری نے اپنی بہن کو قرآن کے سائے میں رخصت تھا۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتداء کی مبارک باد ہو- ماشاءاللہ !بختاور کی محمود چودھری سے منگنی گزشتہ برس نومبر میں ہوئی تھی۔ اس موقع پر کراچی بلاول ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں دونوں گھرانوں کے افراد کے علاوہ بااثر سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی